ETV Bharat / state

بھارتی فوج کی کشمیر آمد کی برسی پر وادی میں حالات سازگار - دفعہ 370 کی منسوخی

وادی بھر میں کئی دہائیوں سے حریت کی کال پر 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور منایا جاتا رہا ہے۔ لیکن دفعہ 370 کی منسوخی کےبعد یہ پہلا موقع ہے جب اس دن کے تعلق سے حریت کانفرنس کی جانب سے نہ تو کوئی بیان ہی سامنے آیا اور نہ ہی کس قسم کی ہڑتال کی کال دی گئی۔

بھارتی فوج کی کشمیر آمد کی برسی، زندگی معمول پر رہی

author img

By

Published : Oct 27, 2020, 3:45 PM IST

Updated : Oct 27, 2020, 7:07 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے نامہ نگار پرویز الدین نے منگل کی صبح شہر سرینگر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا شہر کے چند علاقوں کو چھوڑ کر وادی کے اکثر مقامات پر تمام کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہی۔ تمام دکانیں کھلی رہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں پر دوڑتا نظر آیا۔ سڑک کنارے چھاپڑی فروش اپنے کام میں مصروف دکھائی دئیے۔ لوگوں کی نقل وحمل بھی معمول کے مطابق ہی دیکھنے کو ملی۔

بھارتی فوج کی کشمیر آمد کی برسی، زندگی معمول پر رہی

ای ٹی وی بھارت کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی امکانی گڑ بڑی سے نمٹنے کے لیے شہر کے حساس مقامات پر فورسز اور پولیس تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 73 برس قبل آج ہی کے دن 27 اکتوبر کو بھارتی فوج ہوائی جہازوں کے ذریعے سرینگر ایئرپورٹ پر اتری تھی اور مبینہ قبائلی حملہ آوروں جنہیں مبینہ طور پر پاکستان کی پشت پنائی حاصل تھی، کے خلاف لڑی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: حکمنامہ جاری، جموں کشمیر میں کوئی بھی زمین خرید سکتا ہے

جموں و کشمیر کے اُس وقت کے حکمراں مہاراجہ ہری سنگھ نے قبائلی حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومت ہند سے فوجی امداد کی درخواست کی تھی جو حکومت ہند نے الحاق کی دستاویز پر دستخط کے ساتھ ہی پوری کی تھی۔

مہاراجہ ہری سنگھ نے 26 اکتوبر کو الحاق کی دستاویز پر دستخط کیے تھے اور بھارت کی جانب سے اپنی فوجیں 27 اکتوبر کو سرینگر میں اتاری گئی تھیں۔ کشمیری مزاحمتی لیڈران اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے اور کشمیر میں اس دن ہڑتال رہتی ہے۔

Last Updated : Oct 27, 2020, 7:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.