دارالخیر سرینگر نے اپنے نظر بند سرپرست میر واعظ محمد عمر فاروق کی ہدایت پر ضرورت مندوں میں اشیاء ضروریہ تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
ابتدا میں سو کنبوں کو فوڈ کٹس تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا جس میں تیل سیاہ، آٹا، دودھ، چائیے پتی، دالیں اور دیگر روزمرہ کی اشیاء شامل ہیں۔
دارالخیر میر واعظ منزل کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق ان فوڈ کٹس کو علاقائی مساجد کمیٹیوں کے زمہ داروں کے حوالے کیے گئے تاکہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے دوران علاقے کے انتہائی ضروت مند افراد اور کنبوں تک اس نازک وقت میں مدد پہنچائی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: کیوں بڑھ رہا نوجوانوں میں خودکش کا رجحان؟
اس دوران ادارے نے گھروں میں کورونا وائرس سے علاج پا رہے مریضوں کے لیے آکسیجن کنسنٹریٹر بھی ستیاب رکھیں ہیں۔
اس دوران دارالخیر نے اپنے تمام خواہوں، اصحاب، خیر اور صاحب ثروت حضرات سے اپیل کی کہ وہ موجودہ سنگین صورتحال کے پیش نظر ہر سطح پر اپنا بھر پور تعاون جاری رکھیں تاکہ ادارہ مختلف محاز پر اپنے امدادی اور فلاحی کاموں کو خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے سکے۔