کشمیر میں خراب موسمی حالات کے پیش نظر آج بھی سرینگر کے ہوائی اڈے سے کوئی بھی طیارہ ابھی تک اڑان نہیں بھر پایا ہے Lights Delayed at Srinagar Airport۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ مسلسل برف باری کی وجہ سے ہوائی اڈے پر وزیبلیٹی بے حد کم ہوگئی ہے۔ برف باری صبح 11 بجے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ تمام آپریشنز میں تاخیر ہو جائے گی۔ برائے مہربانی ہمارے ساتھ تعاون کریں،"
یہ بھی پڑھیں : Flights cancelled as Kashmir gets snowfall کشمیر: فضائی ٹریفک متاثر، قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے پرہیز کی ہدایات
واضح رہے کہ سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے جمعہ کے روز اگرچہ 31 پروازوں نے اپنی اڑان بھری لیکن دوپہر کے بعد موسم میں آئی اچانک تبدیلی اور سپہر کے بعد سرینگر میں ہوئی بھاری برف باری کے نتیجے میں 6 پروازیں منسوخ بھی کرنا Flight Cancellation in Srinagar International Airport پڑی ۔
گزشتہ کل بھی سرینگر کے ہوائی سے 38 پروازیں ہی اڑان بھر پائی تھی جبکہ 7 پروازیں منسوخ کی گئی۔ دوسری جانب منگل اور بدھ کے روز برفباری، گہری دھند اور کم روشنی ہونے کے باعث 79 پروازوں کی آواجاہی منسوخ ہوئی تھی۔ اس طرح بیتے 4 روز میں 92 پروازیں منسوخ کرنا پڑیں Flights Cancelled Due to Low Visibility ہیں۔
مزید پڑھیں:Flights cancelled for third day: وادی میں فضائی ٹریفک تیسرے روز بھی متاثر
ادھر محکمہ موسمیات کی تازہ ایڈوائزر میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کی سپہر سے شروع ہوئی تازہ بھاری برفباری بھاری کی وجہ سے 8 جنوری کو بھی زمینی آمدورفت کے ساتھ ساتھ ہوائی جہازوں کی آواجاہی میں بھی خلل پڑ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Pictures of Snowfall in Kashmir:کشمیر میں برفباری کے خوبصورت مناظر
واضح رہے 7 جنوری کی سہ پہر سے سرینگر سمیت وادی کے بیشتر مقامات پر تازہ برفباری کا سلسلہ شروع ہوا۔