چیسٹ ڈیزیز (سی ڈی) اسپتال سرینگر میں قائم کوویڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں گزشتہ دو برسوں کے دوران پہلی مرتبہ ایک بھی نمونہ کورونا مثبت First Time in Two years, No Sample Tested Positive at Covid Testing Centre Srinagarنہیں پایا گیا۔
گورنمنٹ میڈیکل کالج GMC Srinagarکے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سی ڈی اسپتال میں قائم کوویڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں 1461نمونوں کی تشخیص کی گئی، انکے مطابق سبھی نمونے کورونا منفی پائے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’اپریل 2020میں قائم کی گئی لیبارٹری میں ہر روز اوسطاً1500سے زائد ٹیسٹ کئے جاتے ہیں Corona Testing in Kashmir اور گزشتہ دو سال کے دوران جمعہ کو پہلی مرتبہ کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہم کورونا وائرس کی تیسری لہر Coronavirus Kashmirکو قابو کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔‘‘
واضح رہے کہ کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے، سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ، سکمز صورہ، اسکمز میڈیکل کالج و اسپتال بمنہ اور جواہر لال نہرو میموریل اسپتال رعناواری میں تشخیصی سہولیات دستیاب ہیں جہاں سے دیگر اضلاع سے لائے گئے کرونا نمونوں کی جانچ کی جاتی ہے۔