ETV Bharat / state

اٹھارہ ماہ بعد پہلی مرتبہ سی ڈی ہسپتال میں 10 سے کم کورونا مریض داخل

author img

By

Published : Jul 24, 2021, 11:00 PM IST

اعداد و شمار کے مطابق رواں برس مئی کے مہینے میں جموں و کشمیر میں کورونا کے 50 ہزار سے زائد فعال معمالات تھے جو کہ کم ہو کر صرف ایک ہزار 3 سو 19 رہ گئے ہیں۔

first time less coronavirus
first time less coronavirus

گزشتہ 18 ماہ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے سرگرم معاملات کم ہو کر اب 1319 جا پہنچے ہیں۔ ان میں سے صرف 148 متاثرہ مریض ہی مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ وہیں ایک برس سے زائد عرصے کے دوران پہلی مرتبہ سرینگر کے سی ڈی ہسپتال میں 10 سے کم کورونا کے مریض داخل ہیں۔ جو ایک راحت دینے والی بات ہے۔

ان باتوں کا اظہار وادی کے معروف پلمونالوجسٹ اور سی ڈی ہسپتال میں شعبہ امراض چھاتی کے سربراہ ڈاکٹر نوید نذیر شاہ اپنے ٹویٹ پیغام میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں بھی کورونا کی تیسری یا چوتھی لہر نے دستک دی ہے وہاں ہسپتالوں میں مریضوں کے داخلے میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ اموات ک شرح میں بھی نمایاں کمی درج کی جا رہی ہے اور یہ سب ٹیکہ کاری سے ممکن ہو پا رہا ہے۔

اٹھارہ ماہ بعد پہلی مرتبہ سی ڈی ہسپتال میں 10 سے کم کورونا مریض داخل
اٹھارہ ماہ بعد پہلی مرتبہ سی ڈی ہسپتال میں 10 سے کم کورونا مریض داخل

یہ بھی پڑھیں:

جموں و کشمیر: کورونا کیسز میں ریکارڈ کمی

اعداد و شمار کے مطابق رواں برس مئی کے مہینے میں جموں و کشمیر میں کورونا کے 50 ہزار سے زائد فعال معاملات تھے جو کہ کم ہو کر صرف ایک ہزار 3 سو 19 رہ گئے ہیں۔ ان سرگرم کورونا معاملات میں 791 کا تعلق کشمیر جبکہ 528 کا تعلق جموں صوبے سے ہے۔ 148 متاثر کورونا مریضوں میں سے 100 کشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں اور 48 مریضوں کا علاج جموں کے ہسپتالوں میں چل رہا ہے۔ وہیں 5 ہزار 6 سو 28 بستر کووڈ ہسپتالوں میں خالی ہیں ڈاکٹر نوید نذیر شاہ نے کہا کہ سی ڈی ہسپتال میں گزشتہ 18 ماہ کے دوران پہلی مرتبہ کورونا مریضوں کی تعداد ایک ہندسہ تک سمٹ کے رہ گئی جو کہ نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ قابل اطمینان بھی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کہ کووڈ-19کے رہنما خطوط پر عمل پیرا رہ کر اسی طرح اپنا تعاون دیتے رہیں جوکہ ممکنہ تیسری کے خطرات سے بھی بچاؤ کی خاطر معاون و مددگار ثابت ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.