سرینگر کے بین القوامی ہوائی اڈے پر پیر سے باضابطہ طور رات کی پروازوں کا آغاز کیا گیا۔ پہلی نائٹ فلائٹ آج شام مسافروں کو لے کر براہ راست بنگلورو سے سرینگر ہوائی اڈے پہنچی ہے۔ اس موقعے پر سرینگر کے ہوائی اڈے پر ناظم سیاحت اور ایرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں اور پرواز کے عملے کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر سرینگر ایرپورٹ انتظامیہ نے اپنے ٹویٹ سے باضابطہ طور اس خوش خبری کی جانکاری دی۔ وہیں نائٹ فلائٹ کے ذریعے بنگلورو سے آئے ہوئے مسافروں کا سرینگر ہوائی اڈے پر ایرپورٹ انتظامیہ اور محکمہ سیاحت کی جانب سے استقبالیہ فوٹو بھی ٹویٹ کیا گیا۔
سرینگر ہوائی اڈے سے رات کی پروازوں کی آوا جاہی شروع کیے جانے سے سیاحت سے وابستہ افراد میں یہ امید جگی ہے کہ آنے والے وقت میں وادی کشمیر کی سیاحت کو فروغ ملے گا۔
یہ بھی پڑھیے
این سی اور پی ڈی پی کے سابق رہنما سیاسی تحریک میں شامل ہوئے: سجاد لون
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کی 19 اور 20 مارچ کو گو ایئر انڈیا نے نائٹ فلائٹ کا کامیاب تجربہ انجام دیا تھا۔