ETV Bharat / state

ڈل جھیل کی رونق پھر سے لوٹ آئی

تقریباً 18 ماہ کے طویل عرصے کے بعد ممبئی سے 70سیاحوں پر مشتمل ایک گروپ ان لاک کشمیر مہم کےتحت وادی کشمیر کی مختلف جگہوں کی سیر کے لیے سرینگر پہنچا ہے۔

ڈل جھیل کی رونق پھر سے لوٹ آئی
ڈل جھیل کی رونق پھر سے لوٹ آئی
author img

By

Published : Nov 23, 2020, 10:45 PM IST

ایک لمبے عرصے کے بعد گزشتہ چند دنوں سے جھیل ڈل میں سیاحوں کی چہل پہل دیکھنے کو مل رہی ہے۔

ڈل جھیل کی رونق پھر سے لوٹ آئی

گزشتہ 5اگست 2019 کو دفعہ 370کی منسوخی کے بعد اور پھر کورونا لاک ڈاون کے چلتے جہاں سیاحتی صنعت پر کاری ضرب لگ گیا وہیں اسے وابستہ ہزاروں افراد کا روزگار بھی بری طرح متاثر ہوا۔ تاہم اب 18 ماہ کے طویل عرصے کے بعد ممبئی سے 70سیاحوں پر مشتمل ایک گروپ ان لاک کشمیر مہم کےتحت وادی کشمیر کی مختلف جگہوں کی سیر کے لیے سرینگر پہنچا ہے۔ ممبئی سے آئے ہوئے سیاحوں کے اس بڑے گروپ کی آمد سے سیاحتی شعبے میں ایک امید کی کرن پیدا ہوئی ہے۔

مبئی پوجا ٹور اینڈ ٹروالز اور کشمیر میں موجود ان کے ساتھوں نے آن لاک کشمیر مہم کے تحت ممبئی سے ان سیاحوں کو کشمیر کی سیر پر آنے کے لئے آمادہ کیا ۔

پوجا ٹور اینڈٹراولز کے مالک ستیش شاہ کا کہنا ہے کہ اس مہم کے تحت اب آنے والے وقت میں مزید سیاحوں کے گروپ کشمیر کی سیر پر آنے والے ہیں

ہمارے خلاف گینگ بنائی گئی ہے: شہنواز حسین

سیاح بھی بے حد خوش نظر آرہے ہیں ۔اور یہ کروناوائرس کی پریشانیوں سے دور راحت کے چند لمحات یہاں گزارنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی کشمیر آنے کا مشورہ دے رہے ہیں ۔

ان لاک کشمیر مہم کے تحت آئے ہوئے سیاحوں کے اس گروپ میں کئی صحافی بھی شامل ہیں ۔ صحافیوں کی مدد سے سیاحوں کو کشمیر کی طرف راغب کرنے کے لئے اس مہم کو کامیاب بنایا جارہا ہے ۔سیاح کہتے ہیں کشمیر ہر موسم میں دیکھنے والی جگہ ہے ۔موسم گرم ہو یا بہار ،خزاں ہویا موسم سرما۔

سیاحوں کے اس گروپ کو جھیل ڈل پہنچنے پر ناظم سیاحت نے از خود استقبال کیا ۔ وہیں اس گروپ میں نہ صرف مرد اور خواتین سیاح شامل ہیں بلکہ اس گروپ میں کئی بچے بھی ممبئی سے کشمیر کی سیر پر آئے ہوئے ہیں ۔بچے کہتے ہیں کشمیر کی خوبصورتی کے بارے انہوں نے جو کتابوں میں پڑھا ہے کشمیر اسے کہیں زیادہ خوبصورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.