ETV Bharat / state

Arrival Of Haj Flights: جموں و کشمیرکے حجاج کرام کی واپسی کا آغاز اٹھارہ جولائی سے

author img

By

Published : Jul 12, 2023, 12:56 PM IST

حج کا فریضہ ادا کرنے کے بعد جموں و کشمیر کے حجاج 18 جولائی سے واپس اپنے وطن کا رخ کریں گے۔

جموں وکشمیرکے حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ 18 جولائی سے شروع ہوگا

سری نگر: جموں وکشمیر کے عازمین کی واپسی کا سلسلہ 18 جولائی سے شروع ہورہا ہے ۔کشمیر صوبے کے عازمین کے رشتہ دار استقبال کے لیے اپنے متعلقہ ڈپٹی کمشنران کے دفاتر سے 13 جولائی تک گاڑیوں کے پاس حاصل کر سکتے ہیں۔ لداخ ،جموں اور سرینگر کے عازمین کے رشتہ دار حج ہاوس بمنہ سرینگر سے واپسی کی مقررہ تاریخ سے تین روز پہلے پاس حاصل کرسکتے ہیں۔ پاس حاصل کرنے کے لیے اپنے شناختی کارڈ کی زیراکس کاپی کے ساتھ عازم کا کور نمبر درج ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر سے 7 جون سے 630 حجاج کرام پر مشتمل پہلا قافلہ خصوصی دو پروازوں کے ذریعے سرینگر کے بین الاقوامی ہوئی اڈے سے جدہ کے لیے روانہ ہوا تھا۔ امسال حج بیت اللہ کے لیے بھارت کے ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد عازمین فریضہ حج انجام دینے گئے ہیں، جن میں جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے تقریبا 12 ہزار سے زائد عازمین شامل تھے۔ اس مرتبہ 130 سے زائد بغیر محرم کے خواتین نے بھی حج کا فریضہ ادا کیا۔ حج کے دوران بھارت کے تقریباً 31 حجاج کرام کی موت سعودی عرب میں واقع ہوئی ہے ۔جن میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے تین حاجی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: Haj 2023 حجاج کرام کے واپسی کا سلسلہ شروع

حج 2023 کے لئےحج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے کئی تبدیلیاں عمل میں لائی گئی تھیں۔ اس مرتبہ عازمین حج نے اپنے خرچے کے لئے استعمال ہونے والے مطلوبہ سعودی ریال کا بندوبست روانگی سے قبل از خود کیا، جو کہ اس سے قبل حج کمیٹی فراہم کیا کرتی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.