جموں و کشمیر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز محکمہ نے بدھ کو ’’فائر سروس ویک‘‘ کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی جس میں آگ بجھانے کے واقعات کے دوران فوت ہوئے اہلکاروں کو یاد کیا گیا۔
سرینگر کے فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ہیڈ کوارٹر پر بدھ کو منعقدہ تقریب میں فوت ہوئے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور انکے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فائر اینڈ ایمرجنسی سروز کے صوبائی افسر تصدق احمد نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں چار اہلکار آگ کی واردات بجھانے کے دوران ہلاک ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہفتہ بھر جاری رہنے والے ’’فائر سروس ویک‘‘ کے دوران فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کی جانب سے مختلف تقاریب منعقد کی جاتی ہیں جس دوران عام لوگوں کے ساتھ ساتھ اسکولوں اور سرکاری محکموں میں کام کر رہے عملہ کو آگ کی واردات سے بچنے اور آگ لگنے کے وقت کس طرح کی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں، ان سب سے متعلق آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔