سرینگر: صدر ہسپتال سرینگر میں ہفتے کے روز آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ آگ لگنے سے وارڈ نمبر 16 کے اسٹور کو معمولی نقصان پہنچا ہے تاہم اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ہفتے کی دوپہر وادی کے بڑے ہسپتال ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے وارڈ نمبر 16 کے اسٹور میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے اسٹور میں موجود کمبل اور دیگر سازو سامان کو نقصان پہنچا ہے۔ Fire in SMHS Hospital
آتشزدگی کے وقت وارڈ میں داخل تمام مریضوں اور تیمارداروں کو بہ صحیح سلامت باہر نکالا گیا۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز نے بروقت کارروائی عمل میں لاکر آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگانے کی وجوہات اگرچہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔
مزید پڑھیں: