ETV Bharat / state

آتشزدگی کے واقع میں کشمیر یونیورسٹی کا سٹور راکھ کی ڈھیر میں تبدیل - آگ کی واردات

Kashmir University Fire Incident کشمیر یونیورسٹی کے ایسٹیٹس سٹور میں آگ کی ایک بھیانک واردات کے دوران سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ہے۔ دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

fire-incident-damages-estates-store-of-kashmir-university
Etv Bharatآتشزدگی کے واقع میں کشمیر یونیورسٹی کا سٹور راکھ کی ڈھیر میں تبدیل
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 13, 2024, 9:53 PM IST

آتشزدگی کے واقع میں کشمیر یونیورسٹی کا سٹور راکھ کی ڈھیر میں تبدیل

سرینگر: کشمیر یونیورسٹی میں آگ کی بھیانک واردات رونما ہوئی،جس میں ایسٹیٹس سٹور میں موجود ساز وسامان جل کر راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے۔ ہفتے کو کشمیر یونیورسٹی واقع حضرت بل سرینگر کے ایسٹیٹس اسٹور میں اچانک آگ نمودار ہوئی، جو کہ متصل کئی شڈ نما ڈھانچوں میں آناً فاناً پھیل گیا۔اطلاع کے مطابق فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے عملے نے بروقت کارروائی عمل میں لاکر آگ کو مزید پھیلنے سے بچایا۔

محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ایک اہلکار نے بتایا کہ کشمیر یونیورسٹی کے ایسٹیٹس اسٹور میں سہ پہر 4 بجکر 45 منٹ پر آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی عملہ جائے واردات پر پہنچ گیا۔انہوں نے بتایا کہ اسٹور میں گیس سلنڈر زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں آگ نے دیگر شیڈوں کو اپنے لپیٹ لے لیا۔ ادھر پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:

خشک موسم جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات کی ایک وجہ: ماہر موسمیات

بتادیں کہ یونین ٹریٹری بالخصوص وادی کشمیر میں موسم سرما شروع ہونے کے بعد آگ کی وارداتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔وادی کے کسی نہ کسی گوشے میں آگ کی وارداتوں کی خبریں آئے روز اخباروں کی زینت بنتی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ سردیوں میں استعمال کئے جانے والے الیکٹرک یا گیس پر چلنے والے آلات کا مناسب اور احتیاط سے استعمال ان وارداتوں میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.