ETV Bharat / state

سرینگر کے سولنہ علاقے میں آتشزدگی، تین رہائشی مکان خاکستر - سرینگر آتشزدگی مکان خاکستر

Three residential houses gutted in Srinagarسولنہ، سرینگر میں ہفتہ کی صبح نمودار ہوئی آتشزدگی میں تین رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم آگ کی اس واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

20338470
20338470
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 23, 2023, 12:58 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) : گرمائی دارلحکومت سرینگر کے سولنہ علاقے میں ہفتے کی صبح آگ کی ایک واردات میں تین رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ فائر اینڈ ایمرجنسی حکام نے بتایا کہ سرینگر کے سولنہ علاقے میں ہفتے کی صبح قریب ساڑھے چار بجے ایک مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل واقع دیگر مکانوں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔

فائر اینڈ ایمرجنسی حکام انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس کو جائے واردات پر بھیج دیا گیا جنہوں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آگ کی اس واردات میں تین رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کر لیا ہے اور آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔

آگ کے سبب ہوئے نقصان کے حوالہ سے مقامی باشندوں نے کہا کہ ’’آتشزدگی کے سبب لاکھوں روپے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آگ کے سبب نہ صرف رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے بلکہ عمارتوں میں موجود املاک بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔‘‘ مقامی باشندوں نے حکام سے متاثرین کی بازآبادکاری اور فوری امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: Downtown Srinagar Fire Incident: ڈاؤن ٹاؤن، سرینگر میں آتشزدگی، خاتون کی لاش برآمد

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں آتشزدگی کی واردات میں حالیہ ہفتوں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ سردی سے بچاؤ کے لیے آلات خاص کر الیکٹرانک گیجٹس کے استعمال سے ہی اکثر و بیشتر آگ کی واردات رونما ہوتی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.