ETV Bharat / state

شالہ کدل سرینگر میں رہائشی مکان نذر آتش

Fire engulfed residential house at Shalakadal Srinagar: وسطی کشمیر کے ضلع سری نگر شہر کے شالہ کدل علاقہ میں آگ لگنے سے ایک 4 منزلہ رہائشی مکان کو نقصان پہنچا، حکام نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔

Fire engulfed residential house at Shalakadal Srinagar

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 5:38 PM IST

Updated : Dec 28, 2023, 10:53 AM IST

شلا کدل سرینگر میں رہائشی مکان میں آتشزدگی کا واقعہ

سری نگر: مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے شہری خاص علاقہ شالہ کدل میں بدھ کی صبح آگ کی ایک واردات میں ایک چار منزلہ رہائشی مکان خاکستر ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے شالہ کدل علاقہ میں بدھ کی صبح ایک چار منزلہ رہائشی مکان میں آگ نمودار ہوئی جس نے آنًا فانًا مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جب کہ آگ کی اس واردات میں یہ چار منزلہ مکان مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔ ادھر محکمۂ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سرینگر میں آتشزدگی، 6 دکانوں اور دو کمروں کو نقصان

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ قابل ذکر ہے کہ وادی میں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی آگ کی وارداتوں میں اضافہ درج کیا جاتا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرمی کرنے کے لیے الیکٹرک آلات اور گیس پر چلنے والے آلات کا مناسب اور احتیاط سے استعمال ان وارداتوں میں کمی کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں بھی دسمبر کے پہلے ہفتہ میں جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے زامپہ کدل چھتہ بل علاقہ میں آگ کی واردات سے چھ دکانوں اور دو رہائشی کمرے خاکستر ہوگئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق سرینگر کے زامپہ کدل علاقے میں جمعرات کی علی الصبح آگ کی ایک واردات میں کم سے کم 6 دکانوں اور 2 کمروں کو نقصان پہنچا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کے زمپہ کدل علاقے میں جمعرات کی علی الصبح ایک دکان سے آگ کی ایک واردات میں 6 دکانوں اور دو کمروں کو نقصان پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ دو کمروں میں سے ایک گلنور کشمیر آرٹس کے نام سے موسوم کشمیر آرٹس کے ایک کمرے اور ایک رہائشی کمرے کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ اس واردات میں لاکھوں روپیے مالیت کا سامان خاکستر ہوا۔

Last Updated : Dec 28, 2023, 10:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.