سرینگر: سرینگر کے چھتہ بل ویر علاقے میں آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات میں تین مکانوں کو نقصان پہنچا۔اطلاعات کے مطابق سرینگر کے چھتہ بل ویر علاقے میں جمعرات کی سہ پہر کو رہائشی مکان سے آگ ظاہر ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل مزید دو مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گرچہ آگ پر قابو پایا گیا، تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں تین مکانوں کو نقصان پہنچا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے اس حوالے سے بتایا کہ گنجان آبادی کے باعث آگ نے قلیل وقت میں ہی دو مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ان کے مطابق سات فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آگ کی اس واردات میں تین مکانوں کو جزوی طورپر نقصان پہنچا۔دریں اثنا پولیس نے آگ لگانے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
مزید پڑھیں: Fire In Srinagar سرینگر میں شبانہ آتشزدگی، چھ دکانیں خاکستر
واضح رہے کہ گزشتہ روز لال چوک کے ایکسچینج روڈ میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں چار ورکشاپ (شیڈ) اور دو کرانہ کی دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا عمل نہ ہوسکا۔بتادیں کہ 6 مئی کو سرینگر کے عالی کدل علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں دو رہائشی مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے وہیں اس دوران ایک خاتون کی بھی موت واقع ہو گئی تھی۔خاتون کی شناخت 55 سالہ نفیسہ کے طور پر ہوئی ہے۔ بتادیں کہ وادی کشمیر میں گزشتہ مہینوں کے دوران آتشزدگی کے متعدد واقعات رونما ہوئے۔ گزشتہ برس کے جنوری، فروری اور مارچ مہینوں کے دوران 35 کروڑ 72 لاکھ 26 ہزار کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔ پیش آئے آگ کے ان متعداد وارداتوں میں رہائشی مکانات، سرکاری عمارات، شاپنگ کمپلکس، دوکانیں اور دیگر تعمیرات کے علاوہ گاڑیاں اور بجلی ٹرنسفارمر خاکستر ہوئے ہیں،جبکہ کئی جنگلاتی علاقے اور نرسریاں وغیرہ بھی آگ لگنے سے تباہ ہوئیں۔