سرینگر: سرینگر کے پانتھ چوک علاقہ میں قائم 21 بٹالین کے آئی ٹی بی پی کیمپ میں ہفتہ کی دیر شام آگ لگنے کا واقع پیش آیا۔ آگ بجھانے کے لیے فائڑ ٹینڈر کام پر لگے ہوئے ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کیمپ میں آگ ہفتہ کی شام اچانک ظاہر ہوئی۔ آگ بجھانے کے لیے فائر اینڈ ایمرجنسی کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے۔آگ بجھانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
مزید پڑھیں:
- سرینگر میں آتشزدگی، 6 دکانوں اور دو کمروں کو نقصان
- سردیوں میں گرمی کے آلات کا کثرت سے استعمال آگ کی وارداتوں میں اضافے کا باعث: محکمہ فائر
قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں حالیہ دنوں کے دوران آگ کی وارداتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کشمیر کے مطابق وادی کشمیر میں موسم سرما کے دوران آگ کی وارداتوں میں اضافہ درج ہونے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ اس دوران گرمی کے لئے الیکٹرک یا گیس پر چلنے والے آلات کا بکثرت استعمال کرتے ہیں۔محکمے نے آگ کی وارداتوں میں کمی کے لیے محکمہ کی جانب سے جارہ کردہ ایڈوائزری پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی ہے۔