سرینگر کے علاقے نواکدل میں اتوار کی سہ پہر کو آج دن میں دوبار آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی وجہ سے دو مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے محکمہ فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔
یہ حادثہ نوا کدل کے علاقے کنی مزار کے رہائشی مکانوں میں پیش آیا۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ ابھی تک نہیں چل سکا ہے۔
واضح رہے کہ نوا کدل میں ایک دن میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل اسی علاقے میں دو اور مکان آگ کی زد میں آگئے تھے۔