سرینگر: آگ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق عوام میں بیداری کی غرض سے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کی جانب سے ہفتے بھر کے لیے متعدد آگاہی پروگراموں کا آغاز کیا گیا ہے۔یوں تو ملک بھر میں ہر برس 14 اپریل سے 20 اپریل تک فائر اینڈ ایمرجنسی سروس ہفتہ منایا جاتا ہے، تاکہ عوام کو آگ کے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے ۔وہیں اس ہفتے ان بہادر فائرمینز کو بھی یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے بچاؤ کارروائیوں کے دوران عوامی جانی اور مالی کے تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنی جانوں کو نظرانہ پیش کیا ہوتا ہے۔
جموں وکشمیر میں آگ اور ہنگامی خدمات کے محکمے کی جانب سے 8 ہزار سے زائد لوگوں کو آگ کی حفاظت،روکتھام اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں تربیت دی گئی ہے۔ایسے میں 14 اپریل کو شروع کئے گئے تقریبات کے سلسلے میں گزشتہ کل 640 اسکولوں ،300 ہسپتالوں اور دیگر طبی ادارے شامل کئے گئے ہیں۔ اس موقعے پر فائر اینڈ ایمرجنسی سروس محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ محکمیہ آگ کے واقعات کو روکنے کے کیے عوام میں بیداری پھیلا رہے ہیں اور پہلے فائر ریسپانس پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ پہلا جواب دہندہ وہ شخص ہوتا ہے جس کی خصوصی تربیت ہوتی ہے جو ہنگامی حالات میں پہنچنے اور مدد فراہم کرنے والے پہلے لوگوں میں شامل ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:Fire Incidents in Kashmir: آتشزدگی کے واقعات میں گذشتہ تین ماہ کے دوران 35 کروڑ سے زائد املاک تباہ
ایسے میں آگاہی پروگرام کے تحت 300 سے زائد ہسپتالوں اور دیگر طبی اداروں کا احاطہ کیا گیا ہے اور ان کے 15000 سے زائد ملازمین کو تربیت فراہم کی گئی ہے۔ سال2022 میں 5813 آتشزدگی کے واقعات رونما ہوئے ۔اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ انتظامیہ آلات اور مشینوں کو اپ گریڈ کرکے فائر سروس محکمے کو بھی مضبوط کررہی یے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں محکمہ نے ٹرن ٹیبل سیڑھی یعنی ٹی ٹی ایل کو شامل کیا ہے، اس جدید سیڑھی سے 14 منزلہ عمارت تک آگ بجھانے کی رسائی ممکن بن سکتی ہے۔
واضح رہے کہ محکمے فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کی جانب ہفتے بھر کے اس کے بیداری پروگراموں کا مدعا و مقصد آتشزدگی کے واقعات کو کم کرنا ہے وہیں ہنگامی صورتحال کے دوران جان ومال کے تحفط کو یقینی بنانا ہے ۔