ETV Bharat / state

Show Cause Notice Issued to 16 Doctors: کافی عرصے سے اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر 16 ڈاکٹروں کو آخری وجہ بتائو نوٹس جاری

author img

By

Published : Jul 2, 2022, 10:15 AM IST

جاری کردہ نوٹس کے مطابق متعلقہ محکمہ نے کہا کہ کچھ معاملات میں ان ڈاکٹروں کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر/ جموں اورچند معاملات میں انتظامی محکمہ کی طرف سے نوٹس بھیجے گئے تھے جس میں انہیں فوری طور پر اپنی ڈیوٹی دوبارہ شروع کرنے کا موقع دیا گیا تھا۔ بصورت دیگر ان کے سروس رولز کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ Final show cause notice

کافی عرصے سے اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر 16 ڈاکٹروں کو آخری وجہ بتائو نوٹس جاری

سرینگر: صحت اور طبی تعلیم محکمے نے ان 16 ڈاکٹروں کو آخری وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے جو کہ کافی عرصے سے اپنی ڈیوٹی سے غیر مجاز طریقے سے غیر حاضر ہیں۔جاری کردہ نوٹس کے مطابق متعلقہ محکمہ نے کہا کہ کچھ معاملات میں ان ڈاکٹروں کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر/ جموں اورچند معاملات میں انتظامی محکمہ کی طرف سے نوٹس بھیجے گئے تھے جس میں انہیں فوری طور پر اپنی ڈیوٹی دوبارہ شروع کرنے کا موقع دیا گیا تھا۔ بصورت دیگر ان کے سروس رولز کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ لیکن اب تک جاری کی گئی نوٹسز کے ردعمل میں مذکورہ ڈاکٹروں نے کوئی بھی جواب سامنے نہیں آیا ہے۔Final show cause notice issued to 16 doctors:

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر ڈاکٹروں نے نہ تو نوٹس کا جواب دیا اور نہ ہی ڈیوٹی کے لیے واپسی کی اطلاع دی اور ان ڈاکٹروں کی اتنی طویل مدت تک سرکاری ڈیوٹی سے غیر مجاز غیر حاضری صاف ظاہر کرتی ہے کہ وہ اپنی سرکاری ڈیوٹی کے تئیں غیر سنجیدہ ہیں اور ان میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ Health and Medical Education Department

غلطی کرنے والے ڈاکٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ 15 دن کے اندر نوٹس کا جواب دیں، ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے گزشتہ ماہ ڈیوٹی کے دوران غیر حاضر رہنے کی پاداش میں 112 ڈاکٹروں کو نوکریوں سے برطرف کر دیا ہے۔ ان ڈاکڑوں میں میڈیکل آفیسرز، ڈینٹل سرجنز اور کنسلٹنٹ سرجنز شامل ہیں۔ محکمہ ہیلتھ اور میڈیکل ایجوکیشن کے معتدد احکامات کے مطابق خدمات سے فارغ ہونے والوں میں میڈیکل آفیسرز، کنسلٹنٹ سرجنز اور بی گریڈ سپیشلسٹ شامل ہیں۔ حکم نامے کے مطابق ڈاکٹروں کو اپنی ڈیوٹی پر دوبارہ واپس آنے کے بارے میں کئی بار نوٹس جاری کی گئیں، تاہم وہ ڈیوٹی پر واپس نہیں آئے۔ absconding doctors terminated in jammu and kashmir

یہ بھی پڑھیں : Doctors Terminated in j&k: جموں و کشمیر میں 112 ڈاکٹرز ملازمت سے برطرف

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.