ETV Bharat / state

حرکت قلب بند ہونے سے خاتون سیاح کی موت - tourist dies of cardiac arrest

گجرات سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سیاح کی سرینگر میں حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔

حرکت قلب بند ہونے سے خاتون سیاح کی موت
حرکت قلب بند ہونے سے خاتون سیاح کی موت
author img

By

Published : Mar 29, 2021, 2:00 PM IST

سرینگر کے نائو پورہ علاقے میں ایک گیسٹ ہائوس میں مقیم خاتون سیاح کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

خاتون سیاح کی شناخت جواہر بازار، گجرات سے تعلق رکھنے والی وحیدہ اہلیہ خالد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

گزشتہ ماہ نائو پورہ کے متصل ڈلگیٹ میں گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہو گئی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ دفعہ 370کی منسوخی اور لاک ڈائون کے سبب سیاحوں کی آمد بند ہونے سے کشمیر میں شعبہ سیاحت کو شدید نقصان پہنچا تھا تاہم لاک ڈائون میں نرمی کے بعد مقامی و ملکی سیاحوں نے کشمیر کے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے وادی کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.