ETV Bharat / state

Free Ration in JK این ایف ایس اے مستحقین کیلئے یکم جنوری سے مفت راشن کا اعلان

author img

By

Published : Jan 2, 2023, 9:09 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے یک جنوری سے دستمبر تک نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے تحت آنے والے مستحقین کیلئے مفت راشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق جو صارفین اس ایکٹ کے دائرے میں نہیں آرہے ہیں ان پر یہ رعایت لاگو نہیں ہوگی۔Feee ration for NFSA beneficiaries

Etv Bharat
Etv Bharat

سرینگر: جموں کشمیر ایل جی انتظامیہ نے نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے تحت آنے والے مستحقین کیلئے مفت راشن فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔Feee ration for NFSA beneficiaries

انتظامیہ نے ایک بیان میں جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ این ایف ایس اے مستحقین کو امسال یکم جنوری سے دسمبر کے آخر تک مفت راشن دیا جائے گا ۔مفت راشن میں صارفین کو چاول، گندم اور گندم کا آٹا ملے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ نے محکمہ امور صارفین کے ملازمین اور متعلقہ افسران کو اس بارے میں ہدایت دی کہ وہ اس سلسلے میںإ تیاریاں کرے تاکہ لوگوں کو راحت ملے۔انتظامیہ نے کہا کہ چاول اور گندم بالکل مفت ہوگا جبکہ گندم کے آٹے کے لئے صارف کو فی کلو ایک روپہ دینا ہوگا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ رعایت نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے مستفیدین کے لئے ہے،تاہم جو صارفین اس ایکٹ کے دائرے میں نہیں آرہے ہیں ان پر یہ رعایت لاگو نہیں ہوگی۔انتظامیہ نے کہا کہ محکمہ امور صارفین کے ملازمین اور دیگر عملہ اس اعلان کے متعلق جانکاری دے۔

مزید پڑھیں: National Food Security Act فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تحت 81.35 کروڑ لوگوں کو مفت راشن ملے گا

یاد ریے کہ نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے تحت حکومت نے ملک کی 81.35 کروڑ آبادی کو ایک سال تک مفت اناج فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر تقریباً دو لاکھ کروڑ روپے کا مالی بوجھ پڑے گا۔یہ فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں لیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.