ETV Bharat / state

Waqf Board Chairperson on Hilal Committee : روزے کا سیاست کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، ڈاکٹر درخشاں اندرابی - جموں و کشمیر وقف پراپراٹی

جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں انداربی نے کہا کہ وقف کسی کی جائیداد نہیں ہے بلکہ لوگوں کی امانت ہے جس کی خیانت نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے یہ بات دوہرائی کہ وقف اپنی رویت ہلال کمیٹی بنائے گی جو سائنسی و شرعی دونوں بنیادوں پر کام کرے گی۔

ڈاکٹر درخشاں اندرابی
ڈاکٹر درخشاں اندرابی
author img

By

Published : Mar 27, 2023, 4:00 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کا کہنا ہے کہ روزے کا سیاست کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جن زیارت گاہوں میں مرمت و تجدید کی ضرورت ہوتی ہے اس کو انجام دیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وقف کسی کی جائیداد نہیں ہے بلکہ لوگوں کی امانت ہے جس کی خیانت نہیں ہونی چاہئے۔موصوف چیئر پرسن نے ان باتوں کا اظہار پیر کو نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'روزہ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے'۔ان کا کہنا تھا 'وقف بورڈ ہر جگہ جا رہا ہے جہاں بھی ضرورت ہوتی ہے تو وہاں زیارت گاہوں کی مرمت و تجدید کی جاتی ہے'۔

موصوفہ نے کہا کہ وقف کی زیارت گاہوں کو تحویل میں لیا جا رہا ہے تاکہ ان کی دیکھ ریکھ کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ لوگ ان زیارت گاہوں میں زیادہ سے زیادہ آسکیں اور زیارت سے شرفیاب ہوسکیں۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کی وساطت سے لوگ وقف سے واقف ہوگئے ہیں۔

وقف چیئر پرسن نے کہا کہ وقف کسی کی جائیداد نہیں ہے بلکہ لوگوں کی امانت ہے جس کی خیانت نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے یہ بات دوہرائی کہ وقف اپنی رویت ہلال کمیٹی بنائے گی جو سائنسی و شرعی دونوں بنیادوں پر کام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Darakshan Andrabi On Hilal Committee انشا اللہ ہم بھی اپنی رویت ہلال کمیٹی بنائیں گے، ڈاکٹر درخشاں اندرابی

واضح رہے کہ ملک کی مختلف ہلال کمیٹیوں نے تصدیق کی تھی کہ 22 مارچ کو ملک بھر میں کہیں پر بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کی بنا پر 24 مارچ بروز جمعہ کو پہلا روزہ ہوگا جبکہ پاکستان نے رات دیر گئے چاند نظر آنے کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد کشمیر میں 23 مارچ سے رمضان المبارک کے روزوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس بار جموں و کشمیر میں مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام کی عدم رویت اور جمعہ سے رمضان شروع ہونے کے اعلان کے برعکس جموں و کشمیر کے لوگوں نے جمعرات سے ہی رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.