سرینگر: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے اس بات پر فخر ہے کہ ممتا بنرجی نے صدر ہند کے عہدے کے لیے مشترکہ طور اپوزیشن امیدوار کے طور پر میرا نام تجویز کیا تھا۔ Farooq Abdullah Withdraws Name From Possible Opposition Candidate ممتا دیدی کی جانب سے میرا نام تجویز کرنے کے بعد مجھے حزب اختلاف کے رہنماؤں کی متعدد کالز موصول ہوئی ہیں جن میں انہوں نے حمایت کی پیشکش کی ہے۔‘‘
بیان میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ ’’میں نے صدر ہند کے امیدوار کے لیے نامزدگی کے حوالے سے اپنے خاندان اور سینئر ساتھیوں کے ساتھ اس غیر متوقع پیش رفت پر غور و خوص کرنے کے لیے کچھ دن کا وقت لیا۔ Farooq Abdullah won’t contest Prez Polls ملک کے اعلیٰ ترین عہدے کے لیے میرا نام تجویز کیا جانا باعث اعزاز ہے۔ میں اس حمایت اور عزت افزائی کے لیے کافی مشکور ہوں۔‘‘
سابق وزیر اعلیٰ نے بیان میں دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر ایک نازک موڑ سے گزر رہا ہے اور اس غیر یقینی دور میں حالات سے نٹنے کے لیے ان کی کاوشوں کی سخت ضرورت ہے۔ Farooq Abdullah won’t contest president of India Polls انہوں نے بیان میں کہا کہ ’’ابھی میرے لئے ایکٹیو سیاست کا میدان کھلا ہے۔ اور میں جموں و کشمیر اور ملک کی خدمت میں مثبت کردار ادا کرنے کا منتظر ہوں۔ اس لیے میں احترام کے ساتھ اپنا نام صدارتی عہدے سے واپس لینا چاہوں گا اور میں اپوزیشن کے متفقہ امیدوار کی حمایت کروں گا۔‘‘
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فاروق نے کہا کہ ’’میں ممتا دیدی کا بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرا نام تجویز کیا۔ میں ان تمام سینئر لیڈران کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اپنا تعاون پیش کیا۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ بدھ کو ممتا بنرجی نے مہاتما گاندھی کے پڑ پوتے گوپال کرشن گاندھی اور نیشنل کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے نام ہندوستان کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے صدر ہند کے انتخاب کے لیے اپوزیشن امیدواروں کے طور پر تجویز کیے تھے۔