ETV Bharat / state

Farooq Abdullah Resigned فاروق عبداللہ نیشنل کانفرنس صدر عہدے سے مستعفی - جموں و کشمیر خبر

نیشنل کانفرس ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر عبداللہ پارٹی کے نئے صدر منتخب کئے جا سکتے ہیں، تاہم پانچ دسمبر کو انتخابات ہوں گے، عمر عبداللہ اس وقت پارٹی کے نائب صدر ہیں۔The election of the new president on December 5

فاروق عبداللہ
فاروق عبداللہ
author img

By

Published : Nov 18, 2022, 9:00 AM IST

Updated : Nov 18, 2022, 5:27 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنی جماعت نیشنل کانفرنس کی صدارت کے عہدے سئ استعفیٰ دیا ہے۔ فاروق عبداللہ کا یہ اعلان پارٹی کیلئے حیران کن تھا۔ نیشنل کانفرنس نے اب پارٹی کے دستور کے مطابق نئے صدر کے انتخاب کیلئے پانچ دسمبر کا دن مقرر کیا ہے۔ اس روز پارٹی کے بانی شیخ محمد عبداللہ کا یوم پیدائش بھی ہے۔

فاروق عبداللہ نیشنل کانفرنس صدر عہدے سے مستعفی

فاروق عبداللہ نے 2002 میں بھی پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دیا تھا اور اپنے بیٹے عمر عبداللہ کے ہاتھوں میں پارٹی قیادت سونپی تھی تاہم بعد میں پارٹی کی کارکردگی مایوس کن ہونے کے بعد انہیں دوبارہ صدر منتخب کیا گیا۔ فاروق عبداللہ کو 1982 میں شیخ محمد عبداللہ کی وفات کے بعد نیشنل کانفرنس کا صدر بنایا گیا تھا۔

معلوم ہوا ہے کہ فاروق عبداللہ نے منگل کو پارٹی کے صدر دفتر واقع نوائے صبح کمپلیکس میں لیڈران کے ساتھ میٹنگ کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ فاروق عبداللہ نے یہ فیصلہ اپنی عمر اور صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔Farooq Abdullah Resigned

اگر چہ میٹنگ میں موجود کئی لیڈروں نے انہیں اپنا فیصلہ واپس لینے کیلئے اصرار کیا تاہم انہوں نے بتایا کہ وہ صحت اور عمر کی دشواریوں کی وجہ سے پارٹی کی قیادت نہیں کرسکتے اور یہ بہترین موقعہ ہے کہ پارٹی کی قیادت اگلی نسل کو منتقل کی جائے۔

مزید پڑھیں:Farooq Abdullah Slams BJP کشمیری غلام نہیں ہیں بلکہ جموں و کشمیر ملک کا تاج ہے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے ایک ترجمان نے اس بارے میں ایک مختصر بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹر فاروق عبداللہ صاحب نے اپنے ساتھیوں کو جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔’’ پارٹی کے سینئر ساتھیوں کی بھرپور کوششوں کے باوجود ڈاکٹر صاحب اس بات پر بضد تھے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی نہیں کریں گے۔ اس اچانک اعلان کی روشنی میں جس نے سب کو حیران کر دیا ہے، پارٹی کے جنرل سیکرٹری کو پارٹی آئین کے مطابق پارٹی صدر کے انتخاب کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور یہ عمل 5 دسمبر کو مکمل ہو جائے گا، اس وقت تک ڈاکٹر صاحب صدر کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔‘‘

نیشنل کانفرس ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر عبداللہ پارٹی کے نئے صدر منتخب کئے جاسکتے ہیں، تاہم پانچ دسمبر کو انتخابات ہونگے، عمر عبداللہ اس وقت پارٹی کے نائب صدر ہیں، نیشنل کانفرس کے ترجمان اعلٰی تنویر صادق نے کہا کہ نئے صدر کے انتخابات کے لئے جلد نوٹیفیکیشن جاری کی جائے گی تاکہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کا عمل شروع ہو۔ انکا کہنا ہے کہ انتخابات پانچ دسمبر کو پارٹی کے بانی مرحوم شیخ عبداللہ کے قبرستان واقع حضرت بل میں منعقد ہوں گے۔

Last Updated : Nov 18, 2022, 5:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.