نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ و جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبد اﷲ Former J&K Chief Minister Dr Farooq Abdullah نے دفعہ 370کی بحالی Restoration of Article 370کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’دفعہ 370کی بحالی سے ہی جموں وکشمیر میں حالات معمول پر آ سکتے ہیں۔‘‘
ڈاکٹر فاروق عبداللہ Dr Farooq Abdullahنے کہا کہ ریاستی درجے کی بحالی Farooq Abdullah on J&K Statehoodکا فیصلہ بھی جلد از جلد لینے کی ضرورت ہے۔ فاروق عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو پارلیمنٹ کے باہر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’اگر سرکار جموں و کشمیر میں امن چاہتی ہے تو اس کیلئے 370کی بحالی ناگزیر ہے۔‘‘ انہوں نے کہاکہ ’’سرکار نے عوامی توقعات کے برعکس فیصلہ لیتے ہوئے اس قانون کو منسوخ کیا ہے۔‘‘
فاروق عبداللہ کے مطابق نیشنل کانفرنس آرٹیکل 370کی بحالی کی خاطر ہر سطح پر اپنی آواز بلند کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ’’جموں و کشمیر کے حوالے سے سرکار کی جانب سے کئے جانے والے دعوئے حقیقت کے برعکس ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 'دفعہ 370 کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے'
Article 370: 'مودی حکومت کو زرعی قوانین کی واپسی کی طرح دفعہ 370 کو بھی بحال کرنا ہوگا'
ڈاکٹر فاروق عبد اﷲ نے حیدر پورہ مبینہ تصادم کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس انکاونٹر میں ہلاک کئے گئے تیسرے شہری عامر ماگرے کی لاش کو بھی لواحقین کے سپرد کیا جانا چاہئے۔
- یہ بھی پڑھیں: دفعہ 370 کی بحالی ہمارا بنیادی ایجنڈا: فاروق عبداللہ
انہوںنے کہا کہ عامر ماگرے کے لواحقین مسلسل احتجاج پر ہیں، لہذا انسانیت کو مد نظر رکھ کر عامر کی لاش فوری طورپر اس کے لواحقین کے سپرد کی جانی چاہئے تاکہ اہلِ خانہ آخری مرتبہ اُن کا دیدار کر سکے۔
فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ ’’نیشنل کانفرنس شہری ہلاکتوں Civilian Killings in Kashmirمیں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔‘‘