ETV Bharat / state

Heeraben Passed Away فاروق عبداللہ، عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی کا ہیرابین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار - عمر عبداللہ کا ہیرابین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین مودی کے انتقال پر کا تعزیت کا اظہار کیا۔ JK Former CM on Heeraben Death

فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کا ہیرابین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

author img

By

Published : Dec 30, 2022, 3:02 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔ بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کا 30 دسمبر کی علی الصبح قریب ساڑھے تین بجے احمد آباد کے ایک ہسپتال میں انتقال ہوا۔ وزیر اعظم کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ’ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے‘۔ Mehbooba Mufti expressed condolences on Heeraben Death

  • Saddened to know of the passing away of Modi ji’s mother. My deepest condolences to him & his family in this hour of grief.

    — Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) December 30, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے تعزیت پیش کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا: ’مودی جی کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر صدمہ ہوا‘۔انہوں نے کہا: ’میں مصیبت کی اس گھڑی میں مودی جی اور ان کے اہلخانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتی ہوں‘۔ دریں اثنا جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے وزیر اعظم کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا: ’وزیر اعظم نریندر مودی جی کی والد ہ ہیرا بین کے انتقال کر خبر سن کر گہرا صدمہ ہو‘۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا: ’میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں، مصیبت کی اس گھڑی میں میری دعائیں پسماندگان کے ساتھ ہیں‘۔

  • I join my father & @JKNC_ colleagues in sending our heartfelt condolences to PM @narendramodi ji on the sad demise of his mother. May the almighty grant her soul eternal rest & may the family find strength during this difficult time.

    — Omar Abdullah (@OmarAbdullah) December 30, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں: Modi's Mother No More وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ کا انتقال

وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین کا 100 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کی طبیعت بگڑ گئی تھی، جس کے بعد انہیں احمد آباد کے یو این مہتا ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ہسپتال نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی حالت مستحکم ہے، لیکن بڑھتی عمر کے سبب ان کی صحت نے ساتھ نہیں دیا اور آج ان کا انتقال ہوگیا۔ گزشتہ روز والدہ سے ملاقات کرنے اور ان کی خیریت دریافت کرنے وزیراعظم احمد آباد پہنچے اور وہاں سے والدہ کی حالت جاننے کے لیے یو این مہتا اسپتال گئے۔ پی ایم مودی کی ماں ہیرا بین کی صحت منگل کو خراب ہوئی تھی۔ اس کے بعد انہیں احمد آباد کے یو این مہتا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تب سے ان کے خاندان کے تمام افراد ہسپتال میں موجود تھے۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال پر تعینات تھی۔ Pm Modi mother Heeraben Modi passes away at age of 100

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.