جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور سسرینگر حلقے سے رُکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو سرینگر کے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) سے رخصت کیا گیا ہے۔
فاروق عبداللہ کے بیٹے اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے آفیشل تویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'کورونا سے متاثر ہو جانے کے بعد سکمز میں داخل کیے گئے میرے والد کو آج شام پانچ دنوں کے بعد ہسپتال سے رخصت کیا گیا ہے۔ وہ صحتیاب ہونے کے لیے اپنے گھر میں ہی آرام کریں گے۔ میرے والد اور میرا خاندان انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف اور دیگر افراد کا ممنون و مشکور ہے'۔
-
My father has been instructed by his doctors to focus on his recovery & for the time being will not be allowed visitors. He looks forward to completing his recovery so he can resume a full schedule of work.
— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) April 7, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">My father has been instructed by his doctors to focus on his recovery & for the time being will not be allowed visitors. He looks forward to completing his recovery so he can resume a full schedule of work.
— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) April 7, 2021My father has been instructed by his doctors to focus on his recovery & for the time being will not be allowed visitors. He looks forward to completing his recovery so he can resume a full schedule of work.
— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) April 7, 2021
انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ 'ڈاکٹرز نے میرے والد کو ہدایت دی ہے کہ وہ وہ اپنی صحت پر دھیان دیں۔ وہ صحت یاب ہونے تک کسی سے مل نہیں پائیں گے۔ وہ صحت مند ہوتے ہی اپنا معمول کا کام بحال کریں گے'۔
پچاسی سالہ فاروق عبداللہ نے رواں ماہ کی 2 تاریخ کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی۔ ہر فرد کو کچھ ہفتوں کے فاصلے سے ویکسین کی دو خوراکیں دی جاتی ہیں اور فاروق عبداللہ کو ابھی تک صرف ایک خوراک دی گئی تھی۔
جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے لیڈروں اور کارکنوں کی طرف سے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی فوری صحت یابی کے لیے دعائے مجالس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔