ETV Bharat / state

فاروق عبداللہ کا کووڈ-19 ٹیسٹ دوبارہ مثبت

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو سرینگر کے سکمز ہسپتال میں حال ہی میں کووڈ 19 مخالف ٹیکہ لگایا گیا تھا۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کووڈ-19 ٹیسٹ دوبارہ مثبت

author img

By

Published : Apr 7, 2021, 10:45 AM IST

Updated : Apr 7, 2021, 11:00 AM IST

نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبدللہ کا کووڈ-19 ٹیسٹ ایک مرتبہ پھر سے مثبت آیا ہے۔
ڈاکٹر فاروق عبدللہ گزشتہ ماہ کی 30 مارچ کو کووڈ مثبت پائے گئے تھے۔ جس کے بعد اگرچہ انہیں گھر میں الگ تھلگ رکھا گیا تھا تاہم 3 اپریل کو انہیں بہتر طبی نگہداشت کے لئے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ منتقل کر دیا گیا اور تب سے موصوف ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

واضح رہے اتوار کو جموں وکشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے سکمز صورہ جاکر سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کی صحت سے متعلق جانکاری حاصل کی۔ اس دوران عمر عبداللہ نے منوج سنہا کی جانب سے ان کے والد کی خبر گیری کرنے اور علاج کی خاطر کسی دوسرے ہسپتال منتقل کرنے کی پیشکش پر ایل جی منوج سنہا کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

واضح رہے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو سرینگر کے سکمز ہسپتال میں کووڈ 19 مخالف ٹیکہ لگایا گیا تھا۔

اس کے بعد فاروق عبد اللہ کے فرزند عمر عبداللہ نے بھی ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا: 'ایس کے آئی ایم ایس، سرینگر میں ڈاکٹروں، نرسوں اور عملے کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آج میرے 85 سالہ والد اور میری والدہ کو پہلا کووڈ 19 ٹیکہ لگایا گیا۔ میرے والد متعدد صحت سے متعلق مسائل میں مبتلا ہیں۔ اگر وہ ویکسین لے سکتے ہیں تو آپ کو ٹیکہ لگانا چاہئے۔

Last Updated : Apr 7, 2021, 11:00 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.