ETV Bharat / state

G M Zaz Honored With Padma Shri غلام محمد زز کو پدم شری سے نوازا گیا

author img

By

Published : Mar 23, 2023, 2:52 PM IST

رباب اور سنتور تیار کرنے والے معروف دستکار غلام محمد زز نے راشٹر پتی بھون میں صدر ہند کے ہاتھوں پدم شری ایوارڈ حاصل کیا۔

غلام محمد زز کو پدم شری سے نوازا گیا
غلام محمد زز کو پدم شری سے نوازا گیا

سرینگر (جموں و کشمیر): وادی کشمیر کے معروف دستکار غلام محمد زز کو صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو کی جانب سے گزشتہ روز راشٹری پتی بھون، دہلی میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سرینگر شہر خاص کے زینہ کدل علاقے کے رہنے والے غلام محمد زز، جو آرٹ کے میدان اپنی ایک نمایاں اور منفرد شناخت رکھتے ہیں، کو گزشتہ روز آرٹ کے زمرے میں اس عظیم ایوارڈ سے نوازا گیا۔

غلام محمد زز کا شمار وادی کشمیر میں سنتور اور رباب تیار کرنے والے وادی کے ماہر ترین کاریگر میں ہوتا ہے اور اگر یہ کہا جائے کہ زز سنتور بنانے والے کشمیر کے واحد فنکار رہ گئے ہیں تو بے جا نہ ہوگا، کیونکہ یہ زز خاندان کی آخری اور آٹھویں پیڑھی ہے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے بہترین سنتور بنانے کے لیے جانی جاتی ہے۔

رواں برس یوم جمہوریہ کے موقع پر ملک بھر میں مختلف زمروں کے تحت 91 اشخاص کو پدم شری ایوارڈز سے نوازنے کا اعلان کیا گیا تھا، ان میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی دو افراد - موہن سنگھ اور غلام محمد زز - بھی شامل تھے۔ واضح رہے کہ امسال 6 پدم وبھوشن،9 پدم بھوشن،اور 91 پدم شری ایوارڈ دئیے جانے تھے۔ گزشتہ روز راج بھون میں 50 افراد کو اعزازات سے نوازا گیا تاہم دیگر افراد کو بھی چند روز کے اندر اندر انعام سے نوازا جائے گا۔ غور طلب ہے کہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں 19 خواتین بھی شامل ہیں۔

پدم شری ایوارڈ ملک کے اعلی ترین شہری ایوارڈ میں سے ایک ہے جو کہ تین زمروں میں دیا جاتا ہے جن میں پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری شامل ہیں۔ یہ ایوارڈز بھارت کے صدر کی جانب سے رسمی تقریب میں دئیے جاتے ہیں جو عام طور پر ہر سال مارچ یا اپریل میں راشٹرپتی بھون میں منعقد کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: Padma Shri Awards پدم شری ایوارڈ کے لیے منتخب غلام محمد زز سے خاص ملاقات

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.