سرینگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں آج فیملی ویلفئیر خواتین ورکرس نے لال چوک میں آکر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ درجنوں خواتین ورکرس نے سرینگر کے لال چوک علاقہ میں دھرنہ دیا جس سے لال چوک میں کئی گھنٹوں تک ٹریفک متاثر رہا۔Family Welfare Women Protest in Srinagar
میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواتین ورکرس نے بتایاا کہ وہ پچھلے 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے وہ کافی مشکلات کا سامنا کرہے ہیں۔ احتجاجیوں نے انتظامیہ کو متنبیہ کیا کہ اگر دو دنوں کے اندر ان کے بقایا جات کو واگزار نہیں کیا گیا تو وہ زبردست احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گی۔
مزید پڑھیں: