جموں و کشمیر کے سرینگر میں آج محکمۂ فیملی ویلفیئر خواتین ایسوسی ایشن Department of Family Welfare Association کی جانب سے اپنے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اس دوران مذکورہ محکمہ سے وابستہ خواتین سرینگر پریس کالونی میں جمع ہو کر ہاتھوں میں کارڈس تھامے ہوئی تھیں جن پر ہمارے ساتھ انصاف کرو کے نعرے درج تھے۔
اس سلسلے میں ایسوسی ایشن کی چیئرمین نعیمہ بانو نے میڈیا سے بتایا کہ جہاں ہم نے کورونا وبا میں اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر گھر گھر جاکر اپنے فرائض انجام دیئے وہیں ہمیں کئی مہینوں سے تنخواہ سے محروم رکھا گیا ہے جو ہمارے ساتھ ناانصافی ہے اس لیے ہم انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری تنخواہیں جلد سے جلد واگزار کی جائیں۔