ETV Bharat / state

New Guidelines Of Fair Price Shops Licence فیئرپرائز شاپ لائسنس کے لیے نئے رہنما خطوط جاری - تازہ رہنما خطوط

جموں و کشمیر میں فیئر پرائز شاپ لائسنسز کی اجرائی کے لیے تازہ رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں۔ Fair Price Shops Licence new guidelines

Etv Bharat
فیئرپرائز شاپ لائسنس
author img

By

Published : Jan 24, 2023, 1:11 PM IST

سرینگر : جموں وکشمیر سرکار نے فیئر پرائز شاپ لائسنسز کی اجرائی کے لیے تازہ رہنما خطوط اجرا کئے ہیں۔ جس کے لئے مقامی باشندے ہی اہل ہوں گے۔ تاہم عوامی اداروں کے نمائندے اس لائسنس کی حصولیابی کے اہل نہیں ہوں گے۔ اس سلسلے میں محکمہ شہری رسدات و خوراک کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ فوری طور نافذ العمل ہوگا۔ تازہ رہنما خطوط کے مطابق صرف 15 سے 45 برس کی عمر کے مقامی بے روزگار تعلیم یافتہ افراد ہی فیئر پرائس شاپس کی لائسنس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دہندہ جموں وکشمیر کا ڈومیسائل اور متعلقہ پنچایت، میونسپل وارڈ، یو ایل بی کا ووٹر ہونا چائیے۔ ایسے میں حکومت میں کوئی بھی عہدہ رکھنے والا شخص یا سر پنچ، پنچ، وارڈ ممبر ،ڈسٹرکٹ ڈیولیمپنٹ کونسل ،بلاک ڈیولپمنٹ کونسل ممبر، ایم ایل اے، ایم پی یا میونسپل اداروں کا کوئی بھی منتخب ممبر فیئر پرائس شاپس کی لائسنس الاٹمنٹ کرنے کا اہل نہیں ہوگا ۔

کسی بھی فیئر پرائس شاپ میں دیہی علاقوں میں 1500 سے زائد نفوس اور 200سے کم راشن کارڈ نہیں ہوں گے جبکہ شہری علاقوں میں 200 سے زیادہ نفوس اور 300 سے کم راشن کارڈ نہیں ہوں گے۔ جاری کردہ حکم نامے کے مطابق حکومت ان گھرانوں کو راشن کارڈ جاری کرے گا جو جاری کردہ پالیسی اور ہدایت کے عین مطابق وقتاً فوقتاً راشن حاصل کرنے کے قواعد و ضوابط کو پورا کرتے ہیں اور 2021 می طے شدہ معیار کے اندر آتے ہیں۔ لیکن مخصوص کارڈ یا اجازت نامے بے سہارا گھروں، یتم خانے اور آشرم یا اس طرح کے اداروں کو غذائی اناج حاصل کرنے کے لیے قومی غذائی تحفظ ایکٹ یا حکومت کی طرف سے مخصوص اسکیم کے تحت تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تحصیل سپلائی افسر یا ایریا انسپکٹر کو اپنے حدود میں راشن کارڈ جاری کرنے یا اس میں ترمیم کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : Govt Lifts Ban on Gun License جموں کشمیر میں گن لائسنس کی اجرائی پر پابندی ختم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.