ETV Bharat / state

گندہ پانی جمع ہوجانے سے فردوس کالونی کے لوگ پریشان - پانی کی نکاسی

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے فردوس کالونی کے باشندے پانی کی مناسب نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے کافی پریشان ہیں۔ بارش کے دنوں میں یہاں کی سڑکوں پر پانی جمع ہوجاتا ہے، جس کے سبب لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوجاتا ہے۔

پانی کی نکاسی سے فردوس کالونی کے لوگ پریشان
author img

By

Published : Mar 30, 2019, 8:16 PM IST

اگرچہ گذشتہ برس یہاں کے لوگوں کے پر زور مطالبےکے بعد بڑی مشکل سے متعلقہ محکمےنے ایک ڈرین تعمیر کی ہے، جس کی بنیاد پر مقامی لوگوں کے لئے سہولیات فراہم ہوئی تھی، تاہم امسال پھر سے مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

پانی کی نکاسی سے فردوس کالونی کے لوگ پریشان

مقامی لوگوں کا کہنا کہ انہوں نے بارہا اس سنگین مسئلے کی جانب توجہ مبذول کروائی تاہم ابھی تک کوئی مثبت قدم نہیں اٹھائے گئے ہیں۔

Intro:ناکارہ ڈرینج سسٹم سے عید گاہ کے لوگ پریشان

Body:یہ ہے فردوس کالونی عید گاہ کے اندورنی سڑکوں کا منظر ہے ۔ ناکارہ ڈرینیج سسٹم کی وجہ سے بارشوں کے دنوں میں یہاں کی اندرونی سڑکیں زیر آب آجاتی ہیں۔ جس کے سبب مکینوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوجاتا ہے۔
اگرچہ پچھلے سال یہاں کے باشندگان کے پر زور مطالبے پر بڑی مشکل سے متعلقہ محکمےنے ایک ڈرین تعمیر کی ہے۔
تاہم ڈرین کو اس طریقے سے تعمیرکیاگیاہے کہ اس ڈرین سے گندے پانی کی نکاسی ہی نہیں ہورہی ہے۔جس وجہ سے اس محلے کا سارا گندہ پانی ذیلی سڑکوں اور گھروں میں داخل ہورہا ہے۔ جس سے کچھیڑ اور سڑک پر پانی جمع رہنے سے یہاں کے مکینوں کو روزمرہ عبورومرور میں کافی دقتوں کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔وہیں سرینگر میونسپل کارپوریشن خواب غفلت میں پڑا ہو اہے۔

بائٹ 1:مقامی۔باشندہ

یہاں کے مقامی لوگوں کا کہنا کہ انہوں نے بار ہا اس سنگین مسلے کی توجہ متعلق محکمے کی جانب مبذول کروائی تاہم وہ ٹس سے مس نہیں ہورہاہے۔جس وجہ سے بزرگ اشخاص،عورتوں اور خاص کر بچوں کو چلے پھرنے میں کافی دشواریاں پیش آتی ہیں۔

بائٹ 2:مقامی باشندہ
بائٹ3:مقامی باشندہ

ضرورت اس بات کی ہے سرینگر میونسپل کارپوریشن اس سنگین مسلے کیطرف فوری توجہ دے ۔ اور یہاں کے مکینوں کے مشکلات کو دور کرکے اپنی فرض شناسی کاثبوت پیش کریں

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لیے سرینگر سے پرویز الدین کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.