ETV Bharat / state

Security Arrangements in South Kashmir جنوبی کشمیر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات - جنوبی کشمیر کی خبر

جنوبی کشمیرکے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسزنے اہم شاہراﺅں اور چوراہوں پر ناکے لگائے ہیں جہاں پر کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 8, 2023, 6:09 PM IST

سری نگر: جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں ہفتے کے روز سیکورٹی فورسز نے راہگیروں، موٹر سائیکل سواروں کی تلاشی لی جس دوران ان کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جارہے تھے۔اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے کولگام، اننت ناگ اور پلوامہ اضلاع میں پچھلے کئی دنوں سے سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کے بیچ ضلع بھر میں ناکوں کا جال بچھایا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کے روز کولگام ضلع کے کئی علاقوں میں ناکہ چیکنگ کے دوران مسافروں، راہگیروں اور سکوٹی سواروں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی اور ان کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے جارہے تھے۔

معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ضلع میں اہم شاہراﺅں اور چوراہوں پر ناکے لگائے ہیں جہاں پر کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ جنوبی کشیر میں کئی مقامات پر عارضی چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں نہ صرف گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی جاتی ہے بلکہ مسافروں کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر جنوبی کشمیر میں جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سی آر پی ایف کی جانب سے جموں وکشمیر میں امن وامان کو قائم رکھنے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،جبکہ امرناتھ یاترا کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لیے بھی سینٹرل ریزرو پولیس نے تمام تر انتظامات کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Amarnath Yatra سی آر پی ایف امرناتھ یاترا کیلئے پوری طرح تیار، آئی جی سی آرپی ایف

یو این آ ئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.