وادی کشمیر میں کووڈ-19 کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے کے باوجود انتظامیہ نے لاک ڈاون میں کافی نرمی کی ہے جس سے لوگوں کی نقل حرکت بھی بڑھ گئی ہے۔
اس تعلق سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر لوگ کووڈ-19 کے احتیاطی تدابیر کی پاسداری نہیں کریں گے تو اس وائرس کی زد میں کثیر آبادی آئے گی۔
سرینگر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج کے شعبہ کمیونٹی اور سوشل میڈیسن نے کووڈ کے پھیلاؤ کے متعلق ایک تحقیق کی ہے۔
گزشتہ ہفتوں سے اس کالج میں ڈاکٹر کووڈ-19 کے پھیلاؤ اور اس کے خلاف مریضوں میں مدافعت پیدا ہونے کی جانچ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 'عزاداری کا کوئی بھی بڑا جلوس منعقد نہیں ہوگا'
ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر احتیاطی تدابیر کی پاسداری نہیں کی گئی تو سرینگر میں 96 فیصد لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔
ڈاکٹر انعام کا کہنا کے کہ جن لوگوں نے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا ہے ان لوگوں میں وائرس لاحق ہونے کا بہت کم خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کریں گے تو پر 100 افراد میں 70 افراد اس وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں اور ان میں بیشتر بغیر کسی علامت کے ہوں گے، جو تشویش ناک ہے۔