ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کی ہر پنچایت میں یوتھ کلب ہوگا

لیفٹیننٹ گورنر سول سیکرٹریٹ میں مشن یوتھ کے گورننگ باڈی اجلاس کی صدارت کررہے تھے، میٹنگ میں جموں اور سری نگر میں دو جدید ترین کوچنگ سنٹر کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر کی ہر پنچایت میں یوتھ کلب ہوگا
جموں و کشمیر کی ہر پنچایت میں یوتھ کلب ہوگا
author img

By

Published : Jun 18, 2021, 1:06 PM IST

پنچایت کی سطح پر نوجوانوں کی شمولیت میں اضافے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر کی ہر پنچایت میں تعمیری سرگرمیوں کے لئے یوتھ کلب قائم کرنے کی ہدایت کی۔

پہلے مرحلے میں 4290 پنچایتوں کے 22،500 نوجوانوں کو یوتھ کلبوں میں شامل کیا جائے گا۔ اس اقدام کے لئے حکومت نے 12 کروڑ روپئے خرچ کیے ہیں۔ یہ یوتھ کلب نوجوانوں کے تمام پروگراموں کے مرکز ہوں گے۔

لیفٹیننٹ گورنر سول سیکرٹریٹ میں مشن یوتھ کے گورننگ باڈی اجلاس کی صدارت کررہے تھے، جس میں جلد ہی مختلف شعبوں میں شروع کی جانے والی اسکیموں کو منظوری دی گئی۔

اس میٹنگ میں جموں اور سری نگر میں دو جدید ترین کوچنگ سنٹر کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت روزی معاش پیدا کرنے والی اسکیم 'پرواز' کے تحت سول سروسز اور دیگر مسابقتی امتحانات کے لئے کوچنگ دی جائے گی۔

حکومت مشن یوتھ کے ذریعہ ڈینٹل سرجنوں کو اپنا کلینک شروع کرنے کے لئے مالی مدد فراہم کرے گی۔ پہلے مرحلے میں 400 ڈینٹل سرجنوں اور 800 پیرامیڈکس کو خصوصی طور پر تیار کردہ خود روزگار اسکیم کے لئے منتخب کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.