ETV Bharat / state

Kashmiri Actor Mir Sarwar ایک ہی فلم میں نو رول نبھانا چاہتا ہوں، میر سرور - اداکار میر سرور کی ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران اداکار میر سرور نے کہا کہ "میں سنجیو کمار اور کمال حسن کی طرح ایک ہی فلم میں نو سے زیادہ کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔ کچھ فلمیں ہیں جن پر کام جاری ہے اور وہ جلد ہی منظر عام پر آئے گی۔" پوری رپورٹ پڑھیں

ایک ہی فلم میں نو رول نبھانا چاہتا ہوں، میر سرور

author img

By

Published : Jun 17, 2023, 5:58 PM IST

ایک ہی فلم میں نو رول نبھانا چاہتا ہوں، میر سرور

سرینگر (جموں و کشمیر): بالی ووڈ فلموں جیسے کیسری، بجرنگی بھائی جان، جولی ایل ایل بی 2، ڈشوم، شیرشاہ، مشن مجنو اور فینٹم میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے مشہور کشمیری اداکار میر سرور اب ایک ہی فلم میں نو کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران سرور کا کہنا تھا کہ "ابھی کافی خواہشیں باقی ہیں۔ میں سنجیو کمار اور کمال حسن کی طرح ایک ہی فلم میں نو سے زیاد کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔ کچھ فلمیں ہیں جن پر کام جاری ہے اور جلد ہی منظر عام پر آئے گی۔"

واضح رہے کہ سنجیو کمار نے سنہ 1974 میں ریلیز ہوئی فلم "نیا دن نئی رات "میں نو کردار ادا کیے تھے۔ اس فلم میں کمار ایک کے بعد ایک سگار پینے والی امیر بیوہ، ایک شرابی جو محبت کی تلاش میں اکثر کوٹھے پر جاتا ہے، ایک بوڑھا ماہر نفسیات، ایک باغی، ایک فرضی گاڈ مین، ایک کوڑھی، ایک مہذب تھیٹر اداکار، بہادر شکاری اور آخر کار، ہیروئن سشما کا عاشق کا کردار نبھاتا ہے۔ وہیں 2008 میں ریلیز ہوئی دسواتھرم میں کمال حسن دس کردار نبھاتے نظر ائے ہیں۔ اس فلم میں حسن ایک سردار، پجاری ،امریکی صدر جارج بش، ایک بزرگ خاتون کے علاوہ 6 دیگر کردار نبھاتے ہیں۔

مراٹھی فلم انڈسٹری میں اپنے قدم جمانے کے حوالے سے سرور کا کہنا ہے کہ 'راو رمبھا، میری پہلی مراٹھی فلم ہے اور میں نے شیواجی مراٹھا دور میں بہلول خان کا کردار ادا کیا ہے۔ میری اداکاری نے فلمی ناقدین کو متاثر کیا اور مجھے ہر طرف سے پذیرائی مل رہی ہے۔ اس سے قبل میں کشمیری، پنجابی، بھوج پوری، تلگو اور ہندی میں فلمیں کر چکا ہوں۔ میں نے ہالی ووڈ اداکار جیکی چن کے ساتھ ایک فلم 'وینگارڈ' بھی کی ہے'۔

فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنا تجربہ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ "فلم میں ایک سین ہے جہاں سانپ میری زبان پر ڈستا ہے، اس سین میں کوئی حقیقی سامپ نہیں تھا بس آپ کو تصور کرنا تھا اور پھر ایکٹ کرنا تھا. یہ بہت دلچسپ تھا۔" 'راو رمبھا' جو انوپ جگدلے کی ہدایت کاری میں بننے والی ایک رومانوی فلم ہے اور اسے ششی کانت پوار نے پروڈیوس کیا ہے، سرور کا کہنا ہے کہ انہیں اب مراٹھی فلم انڈسٹری سے بہت ساری آفرز مل رہی ہیں۔

وہیں حال ہی میں سرور کی بالی ووڈ فلمیں جن میں ودیوت جموال کے ساتھ آئی بی71، سنیل شیٹی کے ساتھ ہنٹر اور نصیر الدین شاہ اداکاری والی تاج ویب سیریز ریلیز بھی ہوئی اور مقبول بھی۔ سرور کا کہنا ہے کہ "سیکھنے کا سفر کبھی ختم نہیں ہوتا اور اگر آپ یہ سوچے کی آپ کو سب آتا ہے تو وہ ٹھیک نہیں۔ ایک کمرے میں آپ سب سے کم جانکاری رکھنے والے ہونے چاہیے، تبھی آپ کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ جسمانی خوبصورتی آپ کو کچھ وقت تک ساتھ دیگی لیکن جو آپ نے سیکھا ہوگا وہ ہمیشہ کام آئے گی۔ تھیرٹر ضروری ہے، اس سے تلفظ اور تاثرات بہتر ہوتے ہیں۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ "میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ پروڈکشن ہاؤس کشمیر فلمکاری کے لئے آئیں۔ اس سے کشمیر کے مقامی اداکار اور لوگوں کی بہتری ہوتی ہے لیکن یہاں کے اداکاروں کو بھی چاہیے کی وہ اپنے آپ پر کام کرتے رہیں۔ اپنا خیال رکھیں اور فٹنیس برکرار رکھیں۔" اپنے شیڈول کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ "میں چینی اور نمک سے پرہیز کرتا ہوں۔ ہلکا دوپہر کا کھانا اور تاخیر سے ناشتہ کرتا ہوں۔ جم ضروری نہیں ہے آپ اپنے گھر یا صحن میں ہی واک کر کے خود کو تندرست رکھ سکتے ہیں۔ میں ماضی میں کھلاڑی رہ چکا ہوں اور کئی قومی مقابلے بھی جیت چکا ہوں۔ ایک کھلاڑی اور عام شخص کی تندرستی میں فرق تیس برس کی عمر کے بعد ظاہر ہونے لگتا ہے۔ اس لئے سب کو خود کو تندرست رکھنے کے لئے ورزش کرنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmiri Actor Mir Salman: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا مداح کشمیری اداکار میرسلمان سے خصوصی گفتگو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.