ETV Bharat / state

Special Talk To Former Drug Dealer منشیات کی لت محبت میں بریک اپ کے بعد لگی، نشہ کی لت چھوڑنے والے نوجوان کا بیان

author img

By

Published : Jun 30, 2023, 6:03 PM IST

ای ٹی وی بھارت نے اس حوالے سے منشیات کا استعمال اور فروخت کرنے والے نوجوان پنگُ (شناخت چھپانے کے لیے نام تبدیل کیا گیا ہے) سے خصوصی بات کی۔ گفتگو کے دوران پنگو کا کہنا تھا کہ "مجھے منشیات کی لت محبت میں بریک اپ کے بعد لگی۔ وہ ایک کوچنگ سینٹر پر پڑھنے آتی تھی اور میں اس کے انتظار میں وہاں بیٹھا رہتا تھا اور پھر ایک دن تمباکو نوشی کے دوران چرس کا سگریٹ پیا اور پھر رفتا رفتا لت لگ گئی۔ پھر ہیروئن اور دیگر منشیات بھی استعمال کرنے لگا۔" پوری خبری پڑھیں۔۔

مجھے منشیات کی لت محبت میں بریک اپ کے بعد لگی، سابق منشیات کا استعمال کرنے والا

سرینگر (جموں و کشمیر): چند روز قبل انٹرنیشنل ڈے اگینسٹ ڈرگ ابیوز اینڈ اللسٹ ٹریفکنگ منایا گیا اور پوری دنیا کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں بھی کئی تقریبات منعقد کی گئی۔ جہاں ان تقریبات میں امثال ماہرین کے علاوہ علماء نے بھی شرکت کی اور منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کا عہد کیا۔ وہیں سرینگر کے ضلع ترقیاتی کمشنر محمد اعجاز نے انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سرینگر اور کشمیر بھر میں جرائم کا ایک بڑا تناسب منشیات سے منسلک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 95 فیصد چوری منشیات کے استعمال سے متعلق ہیں۔ ہماری منشیات کے خلاف جنگ جاری ہے اور ہم نے گزشتہ برس پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت 35 منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس کے علاوہ منشیات سے متعلق مقدمات میں 200 سے زائد ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

وہیں ای ٹی وی بھارت نے اس حوالے سے منشیات کا استعمال اور فروخت کرنے والے نوجوان پنگُ (شناخت چھپانے کے لیے نام تبدیل کیا گیا ہے) سے خصوصی بات کی۔ گفتگو کے دوران پنگو کا کہنا تھا کہ "مجھے منشیات کی لت محبت میں بریک اپ کے بعد لگی۔ وہ ایک کوچنگ سینٹر پر پڑھنے آتی تھی اور میں اس کے انتظار میں وہاں بیٹھا رہتا تھا اور پھر ایک دن تمباکو نوشی کے دوران چرس کا سگریٹ پیا اور پھر رفتا رفتا لت لگ گئی۔ پھر ہیروئن اور دیگر منشیات بھی استعمال کرنے لگا۔"

اُن کا مزید کہنا تھا کہ"اس دوران میں نے سب کچھ کھو دیا۔ پیسے بھی صحت بھی بس لوگوں کی بددعا کمائی۔ والدین ہر وقت نصیحت کرتے تھے لیکن میرے کانوں میں جو تک نہیں رینگتی تھی۔ یہاں تک میرے گھروالے اتنے مجبور ہو گئے تھے کہ وہ پولیس والوں سے گزارش کرتے تھی کہ اس کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیں۔ مجھے ابھی چند دن ہی ہوئے ہیں منشیات چھوڑے اور rehabilitation میں آئے ہوئے۔ مجھے کافی بہتر لگ رہا ہے۔"

منشیات کے کاروبار کے بارے میں بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ "ہمارا ایک دوست دُگنی قیمت پر ہمیں منشیات مہیا کراتا تھا۔ ہم خود بھی استعمال کرتے تھے اور آگے بھی فروخت کرتے تھے۔ اس طرح یہ سائیکل چلتا ہے۔ زیادہ مال شمالی کشمیر سے آتا ہے لیکن ہم جنوبی کشمیر سے لاتے تھے کیونکہ وہاں خطرہ کم ہے۔ میں سب سے گزارش کرتا ہوں کہ منشیات سے دور رہیں، اس میں کچھ نہیں ہے۔" اُن کا مزید کہنا تھا کہ"منشیات کو ختم کرنے کے لیے انتظامیہ اور پولیس کو سخت کارروائی کرنی ہوگی۔ اس کا کاروبار ختم ہو سکتا ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: Drug Addiction In Kashmir کشمیر میں رواں برس نشہ کے عادی افراد کی تعداد میں تیس فیصد اضافہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.