ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں چار مئی تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی - کشمیر میں رات کا درجہ حرارت

کشمیر میں محکمہ موسمیات کے پیش گوئی کے مطابق گزشتہ دنوں سے بارش و برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 4 مئی تک موسمی صورتحال خراب رہنے کا امکان ہے۔ Snowfall in Kashmir

کشمیر میں چار مئی تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی

author img

By

Published : Apr 28, 2023, 12:55 PM IST

سری نگر: وادی کشمیر میں گذشتہ دنوں سے جاری برف و باراں نے موسم سرما جیسے حالات پیدا کرکے لوگوں کو ایک بار پھر گرم لباس زیب تن کرنے پر مجبور کیا ہے۔ وادی میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں جہاں ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے وہیں سڑکوں پر ہوئے گڑھوں میں بھی پانی جمع ہونے سے لوگوں کو عبور و مرور مشکل بن گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 4 مئی تک موسمی صورتحال خراب رہنے کا ہی امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 29 اپریل سے2 مئی تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں کاص طور پر دوپہر کے بعد گرج چمک کے ساتھ رک رک کر بارشوں کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں 3 اور4 مئی کو وادی میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں جبکہ بعض علاوں میں بھاری بارشیں متوقع ہیں۔

باغ مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ 4 مئی تک باغوں کی دوا پاشی کرنے سے احتراز کریں۔ سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 18.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 6.8 ملی میٹر، پہلگام میں 7.7 ملی میٹرم کپوارہ میں 15.3 ملی میٹر اور گلمرگ میں 26.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ ادھر وادی میں بارشوں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت مسلسل معمول سے کم ریکارڈ ہو رہا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Snow cleared on Margantop Road مرگن ٹاپ رابطہ سڑک سے برف کو ہٹایا گیا

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ کم ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.