سرینگر: کمپوزٹ ریجینل سینٹر سرینگر، ڈپارٹمنٹ آف امپاورمنٹ آف پی ڈبلیو ڈی ایس، وزارت حکومت ہند نے بڈگام کے کھاگ میں جسمانی طور خاص افراد میں مختلف آلات تقسیم کیے۔ حکومت ہند اور کمپوزٹ ریجینل سنٹر بمنہ سرینگر کی ٹیموں نے مختلف مخصوص افراد کو جسمانی طور پر مضبوط بنانے کے لئے یہ آلات فراہم کئے۔ جن میں قوت سماعت اور بینائی سے محروم لوگوں میں سماعت اور بینائی کے آلات اور جسمانی طور پر مخصوص لوگوں کو ویل چیئر فراہم کیے ہیں، جس وہ معاشرے میں احساس کمتری کے شکار ہوئے بغیر کام کرسکیں۔ Distribution of Equipments Among the Differently Abled
اس موقع پر متعلقہ ریجینل سنٹر اور وزارت حکومت ہند کے افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مستفیدین نے کمپوزٹ ریجینل سنٹر اور سرکار کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: