ETV Bharat / state

Environment Event ماحولیات کوآلودگی سے صاف رکھنا ہم سب کی ذمہ داری - Environment Event

جموں وکشمیرکے ضلع اننت ناگ میں ہائیر سیکنڈری اسکول میں آج ماحولیات کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں ایجوکیشن آفیسر کمل کشور نے یوم ماحولیات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم ماحولیات کو منانے کا اصل مقصد قدرتی ماحول کے تحفظ کے کیلئے بیداری پیدا کرنا ہے۔

ماحولیات کوآلودگی سے صاف رکھنا ہم سب کی ذمہ داری

author img

By

Published : Jun 16, 2023, 3:58 PM IST

ماحولیات کوآلودگی سے صاف رکھنا ہم سب کی ذمہ داری

ج گورمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول رانی باغ اننت ناگ میں آج ماحولیات کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں اسکولی طالب علموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر چیف ایجوکیشن آفیسر اننت ناگ کے علاوہ اساتذہ نے بھی ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے طالب علموں کو جانکاری فراہم کی۔ تقریب کے دوران اسکولی طالب علموں نے ماحولیات کے متعلق مختلف رنگارنگ پروگرام پیش کئے اس موقع پر جہاں ماحولیاتی آلودگی کو دور کرنے عہد کیا گیا۔ وہیں موجودہ دور میں ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں انفرادی و اجتماعی کوششوں کا خاکہ پیش کیا گیا۔

اس تقریب کے دوران مقررین نے عالمی یوم ماحولیات کو منانے کا مقصد بتاتے ہوئے قدرتی ماحول کے تحفظ کے لئے بیداری پیدا کرنا اور مختلف ماحولیاتی معاملات کو اجاگر کرنا ہے، تاکہ ماحولیاتی نظام کی بگڑتی صورتحال اور اس کے مضر اثرات کے بارے میں لوگوں کو با خبر کیا جائے۔ساتھ ہی ماحول کے تحفظ کے حوالے سے بھی جانکاری دی گئی۔ مزید کہا کہ اس دور میں آلودگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ماحولیات کے تحفظ کے لئے ہر برس عالمی یوم ماحولیات منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد ماحولیات کے تئیں بیداری پیدا کرنا اور اس کا تحفظ کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:Kashmir Weather Update کشمیر میں شبانہ درجۂ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ ریکارڈ

چیف ایجوکیشن آفیسر کمل کشور نے یوم ماحولیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم ماحولیات کو منانے کا اصل مقصد قدرتی ماحول کے تحفظ کے کیلئے بیداری پیدا کرنا اور ماحولیات کو بچانے کیلئےاقدامات کرنا ہے۔ مزید کہا کہ صاف آلودگی سے پاک رکھنے کی ذمہ داری سارے شہریوں پر عائد ہوتی ہے انہوں نے مزید کہا اننت ناگ آبی ذخائر سے مالا مال ہے اور ہمیں آبی ذخائر کو آلودگی سے بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.