ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں سرکاری عمارتوں پر ترنگا لہرانے کی ہدایت

author img

By

Published : Jan 23, 2021, 7:49 AM IST

جموں و کشمیر میں افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ یوم جمہوریہ کے موقع پر سرکاری عمارتوں پر ترنگا لہرانے کو یقینی بنائیں۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں انتظامی سیکریٹریوں، صوبائی کمشنرز اور ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ 26 جنوری کو تمام سرکاری دفاتر اور عمارتوں پر قومی پرچم کو لہرایا جائے۔

محکمہ عمومی انتظامی کے ایڈیشنل سیکریٹری روہت شرما نے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 'تمام انتظامی سکریٹریوں، ڈویژنل کمشنروں، ڈپٹی کمشنروں، محکموں کے سربراہان تمام نیم سرکاری اداروں و کارپوریشنوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز کو ہدایت دی جاتی ہے کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے اطراف و اکناف میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام سرکاری دفاتر، عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جائے۔ اور رسم پرچم کشائی کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.