ETV Bharat / state

گیلانی کو ای ڈی کا نوٹس

نوٹس کی ایک کاپی ای ٹی وی بھارت کے پاس موجود ہے۔ اس کے مطابق سید علی شاہ گیلانی پر سنہ 2019 کو 14،40،000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا، جسے وہ آج تک جمع کروانے میں ناکام رہے ہیں۔

Gilani
گیلانی
author img

By

Published : Jul 14, 2021, 9:55 PM IST

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سینئر حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کو چودہ لاکھ سے زائد روپے کا جرمانہ نہ جمع ہونے پر نوٹس جاری کیا ہے۔ ای ڈی کی جانب سے انہیں یہ نوٹس ارسال کی گئی ہے جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ وہ جرمانے کی رقم 10 دن میں فارئن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ-1999 کے تحت جمع کروائیں۔

Gilani
سید علی شاہ گیلانی کو جاری نوٹس

نوٹس کی ایک کاپی ای ٹی وی بھارت کے پاس موجود ہے۔ سید علی شاہ گیلانی پر سنہ 2019 کو 14،40،000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا، جو آج تک وہ جمع کروانے میں ناکام رہے ہیں۔

سید علی شاہ گیلانی کو بھیجی گئ نوٹس میں لکھا ہے کہ 'اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ذریعہ منظور شدہ آرڈر نمبر (ADJ/02/SRZO/2019/AD-G) مورخہ 20.03.2019 کو منظور کیا گیا تھا جس کے مطابق آپ پر فارئن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ-1999 کے تحت 14،40،000 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ اس دفتر کے ریکارڈ کے مطابق آپ نے آج تک 14،40،000 روپے جمع نہیں کروائے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: ربی جان نے کارخانہ قائم کرکے مثال قائم کی

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے 'لہذا اب آپ کو یہ نوٹس موصول ہونے کے 10 دن کے اندر اندر ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ذریعہ محکمہ کے حق میں جمع کروانے کے لیے نوٹس دی جاتی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.