ETV Bharat / state

محروس علیحدگی پسند رہنما کی اہلیہ کے خلاف چارج شیٹ پیش - این آئی اے

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے محروس علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کی اہلیہ کے خلاف چارج شیٹ پیش کیا۔

author img

By

Published : Sep 17, 2020, 7:59 PM IST

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے محروس علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کی اہلیہ بلقیس شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں دلی کی ایک عدالت میں چارج شیٹ پیش کیا ہے۔

ای ڈی نے بلقیس پر سنہ 2005 کے منی لانڈرنگ معاملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

بلقیس شاہ پیشے سے ڈاکٹر ہیں اور اس وقت سرینگر کے جے ایل این ایم ہسپتال میں اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

اس معاملے کے اندراج کے بعد اب عدالت نومبر مہینے میں اس کی سماعت کرے گی۔

اس سے قبل ای ڈی نے انکے شوہر اور سینئر علیحدگی پسند رہنما شبیر شاہ اور انکے ساتھی محمد اسلم وانی کو حوالہ فنڈنگ کے معاملے میں عدالت میں چارج شیٹ درج کیا ہے۔

شبیر شاہ علیحدگی پسند تنظیم ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے صدر ہیں اور گزشتہ دو برس سے دلی کے تہاڑ جیل میں قید ہے۔

شبیر شاہ کو ای ڈی نے سنہ 2018 میں حوالہ فنڈنگ کے معاملے میں گرفتار کیا تھا، لیکن انکی حراست کے دوران انکو این آئی اے نے جون 2019 میں گرفتار کیا تھا۔

غور طلب ہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے اور ای ڈی نے کشمیر سے وابستہ بیشتر علیحدگی پسند لیڈروں کو سنہ 2018 سے ہی حراست میں لیا تھا اور وہ تاحال تہاڑ جیل میں قید ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.