ETV Bharat / state

سرینگر میں ای ڈی کے چھ مقامات پر چھاپے - انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کشمیر میں چھاپے

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کے مختلف کیسز میں آج صوبہ جموں سمیت وادی کشمیر میں بھی کارروائیاں انجام دیں۔

سرینگر میں ای ڈی کے چھ مقامات پر چھاپے
سرینگر میں ای ڈی کے چھ مقامات پر چھاپے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 30, 2023, 3:41 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کو منی لانڈرنگ کیس کے معاملے میں سرینگر میں چھ مقامات پر چھاپے مارے۔ افسران کے مطابق یہ چھاپے ’’فرضی ریور جہلم کوآپریٹو ہاؤس بلڈنگ سوسائٹی‘‘ کے نام پر 250 کروڑ روپے سے زائد کے بینک فراڈ کے معاملے میں مارے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’آج جن چھ مقامات پر چھاپے مارے گئے ان میں جے اینڈ کے بینک کے اُس وقت کے چیئرمین اور سرینگر میں سوسائٹی کے ٹرسٹیز بھی شامل ہیں۔‘‘

ای ڈی افسران کا مزید کہنا تھا کہ ’’اے سی بی نے پہلے ہی محمد شفیع ڈار، ہلال احمد میر (سوسائٹی کے چیئرمین) اور دیگر افراد کے خلاف آئی پی سی اور بدعنوانی ایکٹ کی دفعات کے تحت چارج شیٹ داخل کی ہے۔‘‘ یاد رہے کہ آج ہی صوبہ جموں میں ای ڈی نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے منی لانڈرینگ کے ایک کیس کے سلسلے میں سابق وزیر اور ڈوگرہ لیڈر چودھری لال سنگھ کی جائیداد قرق کر لی۔

مزید پڑھیں: سابق وزیر لال سنگھ کی جائیداد قرق

ای ڈی کی جانب سے وادی کشمیر سمیت اب جموں صوبے میں بھی بدعنوانیوں خاص کر منی لانڈرنگ کے معاملات میں کارروائیاں انجام دی جا رہی ہیں۔ سابق وزیر لال سنگھ کو منی لانڈرینگ معاملے میں 7نومبر کو حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد ان کے حامیوں نے سخت احتجاج درج کیا تھا۔ دوران حراست لال سنگھ کی طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں جموں کے ایک اسپتال میں بھرتی کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.