ETV Bharat / state

سرینگر میں ناجائز تجاوزات ہٹانے کی ہدایات - Baseer Ahmad Khan

ڈیژنل کشمنر کشمیر بصیر احمد خان نے ضلع افسران کو ہدایت سی ہے کہ وہ شہر سرینگر کی سڑکوں سے ناجائز تجاوزات فوری ہٹانے کے اقدامات کریں۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Jun 29, 2019, 11:18 PM IST

Updated : Jun 29, 2019, 11:35 PM IST

دارالحکومت سرینگر کی سڑکوں پر گاڑیوں کی نقل وحمل میں بہتری لانے کے سلسلے بصیر احمد خان نے یہ ہدایات جاری کی ہیں۔
بصیر احمد خان نے خلاف ورزی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی بھی ہدایت دی۔
ان باتوں کااظہار ڈیژنل کمشنر نے شہر سرینگر کے اطراف واکناف میں ٹریفک عمل کاجائزہ لینے کے سلسلے میں بلائی گئی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے سرینگر میونسپل کارپوریشن کو ہدایت دی کہ وہ چیف انفورسمنٹ افسر کی سربراہی میں افسروں کی ایک ٹیم کو سڑکوں پر سے ناجائز تجاوزات ہٹانے کے اقدامات کریں۔
بصیر احمد خان نے کہا کہ اس سلسلے میں ایس ایم سی کو پولیس محکمہ کی طرف سے بھی مکمل تعاون فراہم ہوگا۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنرسرینگر مہم کے دوران ایس ایم سی کے سکارڈ کو مجسٹریسی کے اختیارات بھی تفویض کرے گا۔
ڈپٹی کمشنر سرینگر اورایس ایس پی سری نگر ہفتہ وار بنیادوں پر صوبائی کمشنر کشمیر کو زمینی سطح پر ہورہی کاروائیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کریں گے۔
بصیر احمد خان نے افسروں پر زوردیا کہ وہ شہر میں ٹریفک کے نقل وحمل میں تمام رکاوٹیں دور کرنے کے فوری اقدامات کریں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر کے کے سدھا، ایڈیشنل کمشنر ایس ایم سی، ایس پی سٹی (ساوتھ)، اے ایس پی ٹریفک سٹی ساﺅتھ، سینئر اسٹیٹ افسر ایس ڈی اے، اسسٹنٹ کمشنر سینٹرل ودیگر متعلقہ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jun 29, 2019, 11:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.