سری نگر: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں سکیورٹی فورسز اور مشتبہ عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم ہوا۔ جس میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ دونوں عسکریت پسندوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ مارے گئے عسکریت پسند باسط امین بھٹ کا تعلق فریسال کولگام جبکہ ثاقب احمد لون کا تعلق ہاوورا کولگام سے ہے۔ سکیورٹی فورسز نے دو مشتبہ عسکریت پسندوں کو محاصرے میں لیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے، کجر گاؤں میں بدھ کی دوپہر کو سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لینے کے فوراً بعد، گولی باری شروع کردی۔
-
#Encounter has started at Kujjar area of #Kulgam. Police and security forces are on the job. Further details shall follow.@JmuKmrPolice
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) October 4, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#Encounter has started at Kujjar area of #Kulgam. Police and security forces are on the job. Further details shall follow.@JmuKmrPolice
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) October 4, 2023#Encounter has started at Kujjar area of #Kulgam. Police and security forces are on the job. Further details shall follow.@JmuKmrPolice
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) October 4, 2023
- ریاسی انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک، دو اہلکار زخمی، آپریشن ہنوز جاری
- جنوبی کشمیر میں انکاؤنٹر، تین فوجی اہلکار زخمی
کشمیر زون پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز کام پر ہیں۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ کم از کم دو عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانے میں پھنسے ہونے کا خدشہ تھا۔گولی باری میں دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔