ETV Bharat / state

Protest Against LG Administration in Srinagar: سرینگر میں ایل جی انتظامیہ کے خلاف ملازمین کا احتجاج

جموں و کشمیر کے ایل جی انتظامیہ کی جانب سے پانچ ہزار ملازمین کو بر طرف کیے جانے کے خلاف سرینگر میں ہزاروں نوجوانوں نے احتجاج کیا اور مانگ کی کہ ایل جی جلد اپنا فیصلہ واپس لیں Protest in Srinagar against dismissal of employees۔

Protest Against LG Administration in Srinagar

author img

By

Published : May 22, 2022, 4:55 PM IST

جموں و کشمیر کے سرینگر میں سینکڑوں رہبر کھیل، رہبر زراعت، رہبر جنگلات اور نیشنل یوتھ کارپس (این وائی سی) کے تحت بھرتی کئے گئے تعلیم یافتہ نوجوانوں نے آج سرینگر میں ایل جی انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔ معلوم ہوکہ انتظامیہ نے پانچ ہزار ملازمین کو ان محکموں سے برطرف کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے Protest Against LG Administration in Srinagar۔

ویڈیو دیکھیے۔
جس کے بعد ان ملازمین نے آج سرینگر میں اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے احتجاج کیا اور ایل جی منوج سنہا Manoj Sinha LG Jammu and Kashmir سے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ غور طلب ہے کہ منتخب سرکاروں نے اپنے اداروں میں اعلٰی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو باضابطہ امتحانات اور میرٹ کے حساب سے محکمہ کھیل کود، جنگلات، زراعت میں معمولی تنخواہوں پر تعینات کیا تھا۔ یہ ملازمین پانچ سال تک تین ہزار کی معمولی تنخواہ لے رہے ہیں اور پانچ برس کی مدت کی مدت کے بعد ان کو مستقل کیا جاتا تھا۔ وہیں این وائے سی کے لئے تعینات نوجوانوں کو تین یا چار ہزار ماہانہ اجرت پر ایک سال کے لئے تعینات کیا جاتا تھا اور ان کو مختلف محکموں میں عارضی طور بھرتی کیا جاتا تھا جن میں یہ مختلف کام انجام دیتے تھے۔

مزید پڑھیں:

تاہم ایل جی انتظامیہ نے گزشتہ دنوں سے کچھ حکم نامے جاری کیے ہیں۔ جس میں یہ کہا گیا ہے کہ رہبر کھیل، رہبر زراعت، رہبر جنگلات اور این وائی سی کی سروس کو کالعدم کیا جارہا ہے اور ان اسامیوں کی سروس سلیکشن بوڈ کے ذریعے باضابطہ بھرتی کی جائے گی۔ پی ڈی پی اور اپنی پارٹی نے اس فیصلے پر ردعمل کرتے ہوئے ایل جی منوجی سنہا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہ فیصلہ واپس لے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.