فیسٹیول میں کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ ای ایم ایم آر سی کی جانب سے دکھائی گئی دو ڈاکیو منٹریز ’’SECMOL: The School for Norphel‘‘ جسے بہترین سنی میٹوگرافی (best cinematography) جبکہ ’’Untreated Waste – Invitation to Disaster‘‘ کو بہترین وائس اوور (best voice-over) کے لیے کوچی میں انعام سے نوازا گیا۔
’’SECMOL: The School for Norphel‘‘ کے لیے کیمرے کا کام شفقت حبیب اور گلزار احمد نے مل کر انجام دیا ہے جبکہ ’’Untreated Waste – Invitation to Disaster‘‘ کو محمد فہیم الاسلام کی آواز نے مزین کیا ہے۔
یہ فلم فیسٹیول کیرالا کے شہر کوچی میں 22 سے 24 فروری تک منعقد ہوا۔
دریں اثناء کشمیر یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول نے کشمیر یونیورٹی میں منعقد ایک تقریب کے دوران انعام حاصل کرنے والے افراد کو اسناد سے نواز کر انہیں مبارک باد پیش کی۔