ETV Bharat / state

Daily Wagers Demand Regularisation : عارضی ملازمین کو مستقل کیے جانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Sep 17, 2022, 2:21 PM IST

الیکٹریکل ایمپلائز ملازمین نے سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران حکام سے عارضی ملازمین کے دیرینہ مطالبات خصوصاً مستقل ملازمت فراہم کرنے کی اپیل کی۔Daily Wagers Press Conference in Srinagar

Daily Wagers Demand Regularisation : عارضی ملازمین کو مستقل کیے جانے کا مطالبہ
Daily Wagers Demand Regularisation : عارضی ملازمین کو مستقل کیے جانے کا مطالبہ

سرینگر: جموں و کشمیر الیکٹریکل ایمپلائیز یونین کے زعماء نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا۔ پریس کانفرنس کے دوران ملازمین نے حکومت سے انکے دیرینہ مطالبات کو پورا کرنے کی مانگ کی۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹریکل ایمپلائیز محکمہ بجلی میں گزشتہ دس برسوں سے زائد عرصہ سے یومیہ اجرت پر کام کر رہے ہیں۔ یونین سے وابستہ زعماء نے کہا کہ عرصہ دراز سے تندہی اور لگن سے کام کرنے کے باوجود عارضی ملازمین کی مستقلی کے حوالہ سے حکومت سنجیدہ نظر نہیں آ رہی۔Electrical Dept Dailywagers Demand Regularisation

عارضی ملازمین کو مستقل کیے جانے کا مطالبہ

پریس کانفرنس کے دوران الیکٹریکل ایمپلائیز یونین صدر نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے کئی اسکیمیں وضع کی جاتی ہیں تاہم ان اسکیمز کو زمینی سطح پر عملانے اور عوام کو ان اسکیمز سے باخبر کرانے کے لئے یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین دن رات محنت کر رہے ہیں تاہم اس کے باوجود عارضی ملازمین کے دیرینہ مسائل حل نہیں کیے جا رہے۔Electrical Dept Dailywagers Hold PC in Srinagar

انہوں نے حکام سے عارضی ملازمین کے دیرینہ مسائل خصوصاً مستقلی کے حوالہ سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں: Daily Wagers Protest in Jammu: جموں میں محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازمین کا احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.