ETV Bharat / state

'ریاستی درجہ کی بحالی کے بعد ہی انتخابات کرائے جائیں' - دہلی میں جموں کشمیر

جی اے میر نے کہا کہ میٹنگ میں شرکا کو بولا گیا کہ اجلاس کا کوئی ایجنڈا نہیں رکھا گیا ہے، البتہ جو باتیں یہاں ہوں گی وہی ایجنڈا بنے گا۔

'ریاستی درجہ کی بحالی کے بعد ہی انتخابات کرائے جائیں'

author img

By

Published : Jun 27, 2021, 6:49 PM IST

چوبیس جون کو دہلی میں جموں و کشمیر کے سیاسی رہنماؤں کی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ میٹنگ کے بعد آج ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر جی اے میر نے کہا کہ میٹنگ اعلیٰ سطح پر بلائی گئی تھی لیکن میٹنگ کا کوئی ایجنڈا نہیں رکھا گیا تھا۔

سرینگر میں پریس کانفرینس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا 'میٹنگ میں شرکاء کو بولا گیا کہ میٹنگ کا کوئی ایجنڈا نہیں رکھا گیا ہے البتہ جو باتیں یہاں ہوں گی وہی ایجنڈا بنے گا۔

میٹنگ میں کانگریس نے اگست دو ہزار انیس کے بعد یہاں پیدا شدہ صورتحال اور مودی سرکار کی جانب سے یہاں پر جو یکطرفہ قوانین نافذ کیے گئے ان کی نکتہ چینی کی۔ ہم نے ان قوانین کی وجہ سے یہاں کے عوام پر پڑ رہے اثرات کے حوالے سے بھی حکومت کو جانکاری دی'۔

'ریاستی درجہ کی بحالی کے بعد ہی انتخابات کرائے جائیں'

جی اے میر نے کہا 'کانگریس نے میٹنگ میں حکومت سے یہ مطالبہ کیا کہ پہلے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دیا جائے اور پھر انتخابات منعقد کرائیں جائیں۔ اس کے علاوہ ہم نے خطے کی خصوصی حیثیت بحال بحال کرنے کا مطالبہ اس لیے نہیں کیا۔ کیونکہ بی جے پی نے جموں و کشمیر کی اس خصوصی حیثیت کو ہٹانے کے لیے کافی محنت کی تھی اور بی جے پی کا پہلے سے ہی یہ منصوبہ تھا اس لیے دفعہ 370 کی بحالی کا مطالبہ ہوا میں تیر مارنے کے برابر تھا'۔

یہ بھی پڑھیے:
کشمیر میں بھی انٹر فیتھ میرج قانون نافذ ہونا چاہیے: سکھ کمیونٹی

میر نے مزید کہا 'ریاستی درجہ کی بحالی کے ساتھ ساتھ ہم نے جموں و کشمیر کو دو منقسم خطوں میں تقسیم کرنے اور عوام کو بیوروکیٹس کے حوالے کرنے پر بھی سوال اٹھائے۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں ہم نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر میں مہاراجہ کے زمانے میں جو لینڈ رائٹس ایکٹ اور نوکریوں کے حوالے سے عوام کو حق دیا گیا تھا وہ واپس دیا جائے'۔

جی اے میر نے کہا 'وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ دینے کی وعدہ بند ہے اور پارلیمنٹ میں بھی اس کا وعدہ کیا گیا ہے. امت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جمہوریت کو پہلے بحال کرنا ہے اور اسکے لیے ہمیں پہلے حد بندی کرنی ہے اور پھر یہاں اسمبلی الیکشن منعقد کیے جائیں گے'.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.